انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 551 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 551

جنہیں وہ آپؑ کے خاندان کے متعلق شائع کرکے لوگوں کو آپؑ پر بدظن کرتے تھے کیا فی الواقع آپ کے خاندان قادیان اور اس کے ارد گرد کے علاقہ میں اسی عزت کا مستحق نہیں رہا جو آپؑنے اپنی کتابوں میں تحریر فرمائی ہے؟ اورپھر یہ سوچیں کہ جس شخص کے خلاف لوگوں کو بھڑکانے کے لئے بعض علماء کو اس قدر عرقریزی کرنی پڑی کہ جھوٹ سے بھی پرہیز نہ کیا۔کیا وہ اپنی شان میں اس قدر بالا نہ تھا کہ حق کےذریعے سے اس پر حملہ نہیں کیا جاسکتا تھا؟پھر یہ بھی لوگوں سے دریافت کریں کہ کیا آپ کی ذاتی وجاہت ایسی ہی گری ہوئی تھی جیسی کہ آپؑ کے مخالف علماء بیان کیا کرتے ہیں؟ اوراس سے نتیجہ نکالتے ہیں کہ آپ نے دنیاوی فوائد کا کوئی راستہ کھلا نہ دیکھ کر مذہبی پیشوائی کی تجویز نکالی؟ اور اگر واقعات اور شہادت سے اس الزام کو سراسر جھوٹ پائیں تو واپس جاکر ان علماء کو خاص طور پر ملیں جو اس قسم کی باتیں آپ کی نسبت لکھا کرتے ہیں اوربیان کیا کرتے ہیں اوران سے کہیں کہ آپ لوگ اس قدر جھوٹ بول کر اور افتراء سے کام لے کر اسلام کو بدنام نہ کریں اور کچھ تو عالم کہلا کر اپنے نام کی لاج رکھیں اور سچ سے بھی کام لیا کریں۔اسی طرح آپ اس معیار قرآنی کی تحقیق کریں جو اللہ تعالیٰ نے اس آیت قرآنی میں بیان فرمایا ہے قُلْ لَّوْ شَاۗءَ اللہُ مَا تَلَوْتُہٗ عَلَيْكُمْ وَلَآ اَدْرٰىكُمْ بِہٖ۰ۡۖ فَقَدْ لَبِثْتُ فِيْكُمْ عُمُـرًا مِّنْ قَبْلِہٖ۰ۭ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ۔(یونس :۱۷)یعنی ان سے کہہ دے کہ اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو میں ہرگز اس تعلیم کو تمہارے سامنے پیش نہ کرتا اورنہ اللہ ہی اس تعلیم کو تمہارے لئے ظاہر کرتا تم خود ہی غور کرکے دیکھ لو کہ اس سے پہلے ایک عمر میں نے تم لوگوں میں گزار دی ہے کیا اس سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ میں اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھ سکتا ہوں۔اگر میری گذشتہ زندگی صاف طور پر بتا رہی ہے کہ میں جھوٹ سے بکلی پرہیز کرنے والا اور سچ کو کسی حالت میں چھوڑنے والا نہیں ہوں تو پھر سوچو کہ تم کیا کہہ رہے ہو اور میری تکذیب میں کہا ں تک حق بجانب ہو۔اس معیار صداقت کی آپ لوگ برہر اس طرح تحقیق نہیں کرسکتے جس طرح کہ قادیان میں۔پس تعصب اور ضد کو اپنے دل سے دور کر کے اس معیار کی آپ لوگ اچھی طرح تحقیق کریں اور دیکھیں کہ کیا فی الواقع آپ دعویٰ سے پہلےہر مذہب و ملت کے لوگوں کی نظروں میں اعلیٰ درجہ کےراستباز اور سچے تھے یا نہیں۔قادیان اور اس کے گردو نواح میں ہندو بھی بستے ہیں اور سکھ بھی اور آریہ بھی اور غیر احمدی بھی اور سب مذہبوں کے پیروئوں میں ایسے لوگ زندہ موجود ہیں جو آپ کی جوانی سے بلکہ بعض تو بچپن سے بھی آپ کے حالات سےواقف ہیں ان سے آپ ؑکی زندگی کے حالات دریافت کیجئے۔قادیان کے آریہ صاحبان میں