انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 553 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 553

انوار العلوم جلد 4 ۵۵۳ دعوت علماء نے جو اپنے دعوی کے ثبوت میں آیت فَلَا يُظهِرُ عَلَى غَيْبَةٍ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَسُولٍ الجن : ۲۷-۲۸) کو پیش کیا ہے یعنی اللہ تعالیٰ کثرت سے غیب کی خبریں سوا نے اپنے رسولوں کے دوسروں کو نہیں بتایا کرتا اور پھر اپنی بہت سی پیشگوئیوں کا ذکر کر کے قادیان کے ہندوؤں ، سکھوں بتایا اور پر اپنی ذکر کر کے قادیان کے اور ان مسلمانوں میں سے جو آپ کے مخالف ہیں بعض کو بطور گواہ پیش کیا ہے آیا وہ لوگ حضرت مرزا صاحب عليه الصلوة والسلام کی بات کی تصدیق کرتے ہیں یا اس سے انکار کرتے ہیں ؟ اسی وقت بھی ان گواہوں میں سے کئی آدمی زندہ موجود ہیں جو نہ صرف یہ کہ احمدی نہیں بلکہ احمدیت کے سخت دشمن ہیں ان سے آپ لوگ حلفیہ طور پر حضرت مسیح موعود کے بیان کے متعلق شہادت لے سکتے ہیں اور اگر وہ لوگ شہادت دینے سے انکار کریں یا آپ کے بیان کی تصدیق کریں تو پھر آپ لوگ غور کریں کہ یہ کس طرح ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ جھوٹوں پر بھی کثرت سے غیب کی خبریں ظاہر کرے اور قرآن کریم کی آیت فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَسُولِ کو اپنے فعل سے جھوٹا کردے؟ میں ان لوگوں میں سے جن کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے شہادت کے طور پر پیش کیا ہے خصوصیت کے ساتھ لالہ ملا وائل صاحب کو پیش کرتا ہوں وہ آکر یہ ہیں اور ان کا خاندان قادیان میں آریہ مت کے قیام کے لئے خاص طور پر جوش رکھتا ہے ۔ ان کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کے وہ حوالہ جات سنا کر جن میں انہوں نے لالہ صاحب کی شہادت کو پیش کیا ہے آپ کی مقرر کردہ حلف کے مطابق پوچھا جائے کہ کیا فی الواقع وہ ان باتوں کی تصدیق کرتے ہیں یا نہیں ؟ اور جب آپ دکھیں کہ لوگ شہادت سے جی چراتے ہیں یا یہ کہ دبی زبان سے ان امور کی تصدیق کرتے ہیں تو پھر سمجھ لیں کہ وہ مولوی جنہوں نے یہ وطیرہ اختیار کیا ہوا ہے کہ تقویٰ اور دیانت کو ایک طرف رکھ کر بعض متشابہات کی بناء پر جن کا وجود ہر نبی کی پیشگوئیوں میں پایا جاتا ہے حضرت مسیح موعود عليه الصلوة والسلام پر اعتراض کرتے رہتے ہیں کہاں تک حق بجانب ہیں اور ان کے اس خطرناک رویہ سے بیزاری کا اظہار کر کے خدا تعالٰی کی آواز پر لبیک کہیں اور خود ہدایت پائیں اور دوسروں کے لئے ہدایت کا موجب نہیں ۔ اسی طرح آپ قادیان کے لوگوں سے قادیان کی وہ حالت جو آج سے تمہیں سال پہلے تھی دریافت کریں اور پھر ایک طرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے ساتھ جو اللہ تعالیٰ نے وعدہ گئے تھے ان کو دیکھیں اور قرآن کریم کی آیات و قَدْ خَابَ مَنِ افْتَرَى - (ظر : ۲۲) جس نے جھوٹ باندھا وہ ناکام و نامراد رہ گیا اور وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا