انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 554 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 554

اَوْ كَذَّبَ بِاٰيٰتِہٖ اِنَّہٗ لَا يُفْلِحُ الظّٰلِمُوْنَ۔(الانعام:۲۲)(اور اس سے زیادہ ظالم کون ہےجس نے اللہ تعالیٰ پر افتراء کیا یا اس کے نشانوں کو جھٹلایا تحقیق ظالم کامیاب نہیں ہوا کرتے) پر غور کریں اور دوسری طرف آپ کے سلسلہ اور کام میں جو روز افزوں ترقی ہورہی ہے اس کو دیکھیں اور سوچیں کہ آیا یہ نصرت کبھی کسی مفتری علی اللہ کو ملی ہے اورپھر کاص کر اس قدر تحدی کی پیش گوئیوں کے بعد۔اگر اس طریق پر آپ عمل کریں گے تو مَیں اللہ تعالیٰ سے یقین رکھتا ہوں کہ وہ آپ پر حق کھول دیگا اور آپ امام وقت کی مخالفت سے بچ جائیں گے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے وَالَّذِيْنَ جَاھدُوْا فِيْنَا لَـنَھدِيَنَّھمْ سُـبُلَنَا(العنکبوت: ۷۰)جولوگ ہمارے راستہ میں ہمارے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق کوشش کرتے ہیں ہم ان کو ضرور اپنے سچے راستوں کی طرف راہنمائی کردیتے ہیں لیکن اگر اس طریق سے آپ لوگوں کو تسلّی اور تشفی نہ ہو یا آپ اس طریق پر عمل کرنا اپنی کسرشان سمجھیں تو پھر ایک اور طریق بھی ہے اور وہ یہ کہ اس موقع سے فائدہ اٹھا کر ایک عام جلسہ کیاجائے جس میں ایک نمائندہ آپ لوگوں کی طرف سے ہو اور ایک احمدیوں کی طرف سے اور مسائل مختلفہ پر تبادلہ خیالات ہوجائے اس تبادلہ خیالات کی غرض مباحثہ اور مناظرہ نہ ہو بلکہ حق کی تلاش اصل مقصد ہو۔آپ کا نمائندہ بھی اور احمدیوں کا نمائندہ بھی قسم کھائے کہ مَیں جو کچھ کہوں گے سچ سچ کہوں گا اور ضد اور ہٹ نہیں کروں گا جو بات مجھے اپنی کمزور معلوم ہوگی اس کا اقرار کرلینے میں مجھے عذر نہ ہوگا اور اس پر مَیں اصرار نہیں کروں گا۔اسی طرح سننے والوں کو بھی دونوں ہدایت کریں کہ یہ دین کا معاملہ ہے۔ہم قیامت کے دن آپ کے جواب دِہ نہیں ہوسکتے۔آپ لوگ اپنی خدا داد عقل سے کام لیں اورجو بات آپ کو سچی معلوم ہو اس کے قبول کرنے سے جھجکیں نہیں اور یہ خیال دل سے نکال دیں کہ ہمارا مولوی جیت گیا یا دوسرا مولوی جیت گیا۔مذہبی اختلاف جوئے بازی نہیں کہ اس میں جیت ہار کا فیصلہ کیاجائے۔ہر شخص نے مرکر خدا تعالیٰ کے حضور جوابدہ ہونا ہے اگر ایک منٹ کی خوشی کے لئے بندہ اسے ناراض کردے تو اس سے زیادہ جہالت اور کیا ہوگی۔اس نیت اور ارادہ کے بعد جو تبادلہ خیالات ہوگا مَیں یقین رکھتا ہوں کہ وہ انشاء اللہ تعالیٰ بہت مفید ثابت ہوگا اور بہتوں کے لئے موجب ہدایت ہوگا۔مَیں جانتا ہوں کہ آپ میں سے بہت سے لوگ اپنے دلوں میں یہ فیصلہ کرچکے ہیں کہ مرزا صاحب نَعُوذ بِاللہ مِنْ ذٰالکَ اپنے دعویٰ میں جُھوٹے تھے مگر آپ لوگ اس امر پر بھی غور کریں کہ جب تک