انوارالعلوم (جلد 5) — Page 48
انوار العلوم جلد ۵ NA صداقت احمدیت شخص ڈوئی اُٹھتا ہے اور کہتا ہے کہ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) کے لاتے ہوئے اسلام کو مٹانے اور عیسائیت کو پھیلانے آیا ہوں۔اس کو للکارتا ہے کہ آمجھ سے مقابلہ کر اور دیکھے کہ اسلام غالب آتا ہے یا عیسائیت۔یہ سن کر وہ کہتا ہے کہ اس کی طاقت ہی کیا ہے میں اسے موری کے کیڑے کی طرح مسل دوں گا۔اس کے جواب میں وہ انسان کہتا ہے کہ خدا تجھے ذلیل اور رسوا کرے گا اس پر کوئی زیادہ عرصہ نہیں گزرتا کہ ڈوٹی کا باپ اعلان کرتا ہے کہ یہ حرام کا لڑکا ہے۔پھر اس کے بیوی بچے اس سے الگ ہو جاتے ہیں اور اس کی برائیاں اور بدکاریاں دُنیا میں ظاہر کرتے ہیں۔پھر اس پر فالج گرتا اور ذلت اور رسوائی کی موت سے مرتا ہے جس پر عیسائی اخبار لکھتے ہیں که عیسائیت کے پہلوان پر اسلام کا پہلوان غالب آگیا۔تو وہ شخص جو اسلام کے دشمنوں کے سامنے سینہ سپر ہوتا ہے اور کہتا ہے کہ بعد از خدا بعشق محمد محترم گر کفر این بود بخدا سخت کا فرم وہ اگر نعوذ باللہ وقال ہے تو پھر مسلمان کون ہو سکتا ہے ؟ وہ تو خود کہتا ہے کہ اگر خدا کے بعد محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی محبت گھر ہے تو خدا کی قسم میں سب سے بڑا کا فر ہوں۔کیونکہ وہ اسلام جس سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک ہوتی ہو اس سے یہ گفر مجھے ہزار درجہ پسند ہے جس سے آپ کی عزت اور عظمت ثابت ہوتی ہے۔سچائی معلوم کرنے کا طریق پس اس کی صداقت معلوم کرنے کے لئے اس کے کاموں اور اس کے ماننے والوں کے کاموں کو دیکھنا چاہتے کہ وہ کیا کرتے ہیں۔آیا وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیتے ، اسلام کو ذلیل کرتے ہیں یا دنیا کے چاروں کونوں میں اسلام اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام پہنچانے میں لگے ہوتے ہیں۔گو اس وقت ہماری جماعت دوسرے لوگوں کے مقابلہ میں بہت کم ہے اور مالی حالت بھی کمزور ہے مگر ہم نے مختلف ممالک میں اپنے مبلغ بھیجے ہوتے ہیں۔اور ہر ایک آدمی جس قدر دین کی خدمت کر سکتا ہے اس میں لگا ہوا ہے اور دین کے لئے ہر قسم کی قربانیاں کرنے کے لیے تیار ہے ابھی تھوڑا ہی عرصہ ہوا میں نے لندن میں مسجد بنانے کے لئے ایک لاکھ کی تحریک کی تھی جس میں اس وقت تک ۹۲ ہزار کے قریب روپیہ جمع ہو گیا ہے۔پس اس اختلاف کا فیصلہ کرنے کے لئے جو ہم اور دوسرے لوگوں میں پایا جاتا ہے یہ دیکھنا