انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 49 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 49

انوار العلوم جلد ۵ ۴۹ 3 صداقت چاہئے کہ کس کے عقائد ایسے ہیں جن سے رسول کریم صلی الہ علیہ وسلم کی ہتک ہوتی ہے اور کس کے ایسے ہیں جن سے عزت۔ہمارے افعال اور حالات سے اگر ہمارے مخالفین پر یہ ثابت ہو جاتے کہ ان سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت ثابت ہوتی ہے تو پھر کیا وجہ ہے کہ اس سلسلہ کی طرف توجہ نہ کریں۔خدا تعالی سے دعا ہے کہ وہ آپ لوگوں کی آنکھیں کھولے اور اس بات کی توفیق دے کہ آپ لوگ ان عقائد کو چھوڑنے میں کسی رشتہ اور تعلق کی کوئی پرواہ نہ کریں جن سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک ہوتی ہے اور ان عقائد کو اختیار کریں جن سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت اور عظمت کا ثبوت ملتا ہے تاکہ دنیا میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت قائم ہو۔اند