انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 500 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 500

انوارالعلوم جلد ۵ پانچواں کام یہ معلوم ہوتا ہے کہ علاوہ اس کے کہ فرشتے جب نظر آجائیں تو وہ کفار اور مشرکین کو بلاک کر دیتے ہیں۔ایک کام ان کا یہ بھی ہوتا ہے کہ ہر نمک ہجو انسان کے ساتھ ہوتا ہے۔وہ نبی اور اس کی جماعت کا رعب انسان کے دل پر ڈالتا رہتا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : إذْ تَقُولُ لِلْمُؤْمِنِينَ الَن يَكْفِيكُمْ أَن تُمدَّكُمْ رَبكُم بِثَلَثَةِ الآفٍ مِنَ المَليكة منزلين۔(ال عمران : ۱۲۵) کیا تمہارے لئے یہ کافی نہیں کہ تین ہزار ملائکہ تمہاری مدد کو آجائیں۔تین ہزار ملائکہ کیوں فرمایا ؟ اس لئے کہ اس موقع پر دشمن کی فوج اتنی ہی تھی۔اس سے معلوم ہوا کہ یہ اعلیٰ درجہ کے فرشتے نہیں تھے بلکہ وہ تھے جو ہر انسان کے ساتھ ایک ایک لگا ہوا ہے۔کیونکہ فرمایا۔کیا یہ کافی نہیں ہے ؟ کہ ہم تین ہزار ملائکہ سے تمہاری مدد کریں۔یعنی جب تم دشمن کے مقابلہ پر جاؤ تو وہ تمہارا رعب ہر ایک کے دل میں ڈان شروع کر دیں۔چنانچہ آگے فرماتا ہے :- سَلْقِي فِي قُلُوبِ الَّذِينَ كَفَرُوا الرعب (ال عمران : ١٥٢ ) کافروں کے دلوں میں رعب ڈال دیا گیا۔پس ہر انسان کے ساتھ جو ملک ہوتا ہے وہ نبی اور اس کی جماعت کا رعب ڈالتا رہتا ہے۔رعب کی مثال اس زمانہ میں بھی ملتی ہے۔حضرت مسیح موعود نے اپنے مخالفین کوبلایا کہ مباہلہ کر لو مگر کوئی سامنے کھڑا نہ ہو سکا۔وجہ یہ کہ جب وہ سامنے کھڑے ہونے کا خیال کرتے تو فرشتہ ان کے دل میں رعب ڈال دیتا کہ مارے جاؤ گے اس لئے وہ ہٹ جاتے۔جن دنوں میں شملہ گیا وہاں مجھے ایک آریہ ملنے کے لئے آیا۔ویدوں کے متعلق گفتگو ہوئی۔میں نے کہا کہ اگر تمہیں ویدوں کے نیچے ہونے کا یقین ہے تو قسم کھاؤ۔کہنے لگا ہاں میں قسم کھانے کو تیار ہوں۔میں نے کہا اس طرح قسم کھاؤ اگر یہ پچھے نہ ہوں تو میری بیوی بچوں پر عذاب آجائے۔کہنے لگا یہ تو نہیں ہو سکتا یہ کہتے ہوئے دل ڈرتا ہے۔میں نے کہا میں قرآن کے متعلق اسی طرح قسم کھانے کو تیار ہوں کہنے لگا یہ تو بڑی جرأت ہے۔میں نے کہا کہ جب مجھے یقین ہے کہ قرآن سچا اور خدا کا کلام ہے تو جرات کیوں نہ ہو ؟ بات یہی ہے کہ ایسے لوگوں کے دلوں میں ملائکہ رعب ڈالتے ہیں۔اس زمانہ میں بھی اس کی مثال موجود ہے کہ بار بار چیلنج دیا گیا مباہلہ کر لو مگر کوئی سامنے کھڑا نہ ہو سکا۔ابھی صوفیت کا دعوی کرنے والے ایک صاحب حسن نظامی نامی اُٹھے اور انہوں نے لکھا کہ آؤ میں ایک گھنٹہ میں جان نکال