انوارالعلوم (جلد 5) — Page 499
انوار العلوم جلد ۵ ۴۹۹ متفرق طلا نکه قُلْ يَتَوَتْكُمْ مَلَكُ الْمَوْتِ الَّذِى وَكَلَ بِكُمْ ثُمَّ إِلَى رَبِّكُمْ تُرْجَعُونَ (السجدة : ۱۲ ) کہ تمہاری روح قبض کرتا ہے موت کا فرشتہ جس کے سُپر و تمہاری جان نکالنے کا کام کیا گیا ہے پھر تم اپنے رب کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔۔تیسرا کام فرشتوں کا یہ بھی معلوم ہوتا ہےکہ وہ شریر لوگ جو بیوں کا مقابلہ کرتے ہیں ان پر عذاب لاتے ہیں۔وہ فرشتے جب شریروں سے ملتے ہیں تو ان میں ایسی میگنیٹک طاقت پیدا ہوتی ہے کہ شریر جل جاتے ہیں جیسے پڑوں کے پاس آگ جلاؤ تو اسے آگ لگ جاتی ہے اسی طرح شریر پڑوں کی طرح ہوتے ہیں اور ملائکہ آگ کی طرح۔جب ان کے ساتھ لگتے ہیں تو شریر جل جاتے ہیں اور جب وہ ان کے پاس آتے ہیں تو انہیں تباہ کر دیتے ہیں۔چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے :- هَلْ يَنظُرُونَ إِلَّا أَنْ تَأْتِيَهُمُ الْمَلَائِكَةُ أَوْ يَأْتِي رَبُّكَ أَوْ يَأْتِي بَعْضُ أَيتِ ربك ، يَومَ يَأْتِي بَعْضُ أيتِ رَبِّكَ لَا يَنْفَعُ نَفْسًا إِيمَانُهَا لَمْ تَكُنْ أَمَنَتْ مِنْ قَبْلُ أَو كَسَبَتْ فِي إِيمَانِهَا خَيرًا ه (الانعام : ۱۵۹) کیا یہ اس بات کی انتظار کرتے ہیں کہ ملائکہ آ جائیں۔اگر وہ آگئے تو ادھروہ آئیں گے اُدھر یہ تباہ ہو جائیں گے۔وہ ان کے لئے چنگاری ہیں اور یہ ان کے سامنے بارود چوتھا کام ملائکہ کا یہ ہے کہ مؤمنوں کی مدد کرتے ہیں۔کافروں کے لئے تو وہ چنگاری ہیں کہ ادھر وہ قریب ہوئے اور اُدھر وہ جلے لیکن مؤمن ان سے مدد لیتے اور وہ انہیں مدد دیتے ہیں۔چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے :- إنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبَّنَ اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ المَلَئِكَةُ الا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَابْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِى كُنْتُمْ تُوعَدُونَ ونَحْنُ اوليؤُكُمْ في الحيوة الدُّنْيَا وَفِي الآخِرَةِ : وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَشْتَهِي أَنْفُسُكُمْ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَدْعُونَ وحم السجدة : ۳۱-۳۲) وہ لوگ جو کہتے ہیں۔ہمارا رب اللہ ہے۔پھر وہ اس بات پر قائم ہو جاتے ہیں۔کوئی چیز انہیں اس سے پھرا نہیں سکتی۔ان پر طانکہ اترتے ہیں اور کتے ہیں تمہیں بشارت ہو جنت کی۔تم ڈرو نہیں۔ہم تمہارے مددگار ہیں۔اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔اور جنت میں جو کچھ تم چاہو گئے وہی تمہیں ملے گا اس سے معلوم ہوا کہ بعض فرشتوں کا کام مومنوں کی مدد کرنا ہے۔