انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 500 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 500

انوار العلوم جلد ۵ ۵۰۰ ملائكة الله پانچواں کام یہ معلوم ہوتا ہے کہ علاوہ اس کے کہ فرشتے جب نظر آجائیں، تو وہ کفار اور مشرکین کو ہلاک کر دیتے ہیں۔ ایک کام ان کا یہ بھی ہوتا ہے کہ ہر ملک جو انسان کے ساتھ ہوتا ہے ۔ وہ نبی اور اس کی جماعت کا رعب انسان کے دل پر ڈالتا رہتا ہے ۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :- اذْ تَقُولُ لِلْمُؤْمِنِينَ الَنْ يَلْفِيَكُمْ أَنْ يُمِدَّكُمْ رَبُّكُمُ بِثَلَثَةِ الْآبِ مِنَ الْمَلَئِكَةِ مُنْزَلِينَ ، (ال عمران : ۱۲۵) کیا تمہارے لئے یہ کافی نہیں کہ تین ہزار ملائکہ تمہاری مدد کو آجائیں۔ تین ہزار ملائکہ کیوں فرمایا ؟ اس لئے کہ اس موقع پر دشمن کی فوج اتنی ہی تھی۔ اس سے معلوم ہوا کہ یہ اعلیٰ درجہ کے فرشتے نہیں تھے بلکہ وہ تھے جو ہر انسان کے ساتھ ایک ایک لگا ہوا ہے۔ کیونکہ فرمایا۔ کیا یہ کافی نہیں ہے ؟ کہ ہم تین ہزار ملائکہ سے تمہاری مدد کریں ۔ یعنی جب تم دشمن کے مقابلہ پر جاؤ تو وہ تمہارا رعب ہر ایک کے دل میں ڈالنا شروع کر دیں۔ چنانچہ آگے فرماتا ہے :۔ سَنُلْقِي فِي قُلُوبِ الَّذِينَ كَفَرُوا الرُّعْبَ (ال عمران : ۱۵۲ ) کافروں کے دلوں میں رعب ڈال دیا گیا ۔ پس ہر انسان کے ساتھ جو تلک ہوتا ہے وہ نبی اور اس کی جماعت کا رعب ڈالتا رہتا ہے ۔ رعب کی مثال اس زمانہ میں بھی ملتی ہے۔ حضرت مسیح موعود نے اپنے مخالفین کو بلایا کہ مباہلہ کر لو مگر کوئی سامنے کھڑا نہ ہو سکا۔ وجہ یہ کہ جب وہ سامنے کھڑے ہونے کا خیال کرتے تو فرشتہ ان کے دل میں رعب ڈال دیتا کہ مارے جاؤ گے اس لئے وہ ہٹ جاتے ۔ جن دنوں میں شملہ گیا وہاں مجھے ایک آریہ ملنے کے لئے آیا۔ ویدوں کے متعلق گفتگو ہوئی ۔ میں نے کہا کہ اگر تمہیں ویدوں کے پیچھے ہونے کا یقین ہے تو قسم کھاؤ۔ کہنے لگا ہاں میں قسم کھانے کو تیار ہوں ۔ میں نے کہا اس طرح قسم کھاؤ اگر یہ سچے نہ ہوں تو میری بیوی بچوں پر عذاب آجا ئے ۔ کہنے لگا یہ تو نہیں ہو سکتا یہ کہتے ہوئے دل ڈرتا ہے ۔ میں نے کہا میں قرآن کے متعلق اسی طرح قسم کھانے کو تیار ہوں کہنے لگا یہ تو بڑی جرأت ہے ۔ میں نے کہا کہ جب مجھے یقین ہے کہ قرآن سچا اور خدا کا کلام ہے تو جرات کیوں نہ ہو ؟ بات یہی ہے کہ ایسے لوگوں کے دلوں میں ملائکہ رعب ڈالتے ہیں۔ اس زمانہ میں بھی اس کی بار کا مثال موجود ہے کہ بار بار چیلنج دیا گیا مباہلہ کر لو مگر کوئی سامنے کھڑا نہ ہو سکا ۔ ابھی صوفیت کا دعوامی ہے بار دیاگیا کر لو مگر نہ ہو سکا۔ کرنے والے ایک صاحب حسن نظامی نامی اُٹھے اور انہوں نے لکھا کہ آؤ میں ایک گھنٹہ میں جان نکال