انوارالعلوم (جلد 5) — Page iv
اس جلد کی تیاری میں بھی مکرم نے خاکسار کی گرانقدر امداد فرمائی۔ان بزرگوں اور دوستوں کی انتھک محنت اور غیر معمولی کوششوں سے ادارہ اس قابل ہو سکا ہے کہ اس قلیل عرصہ میں پانچویں جلد احباب جماعت کی خدمت میں پیش کر سکے۔فجزاهم الله احسن الجزاء تعارف کتب کا ابتدائی مسود نے بہت وقت دیگر بڑی محنت سے تیار کیا تھا۔بعد میں اس پر کئی اور دوستوں نے نظر ثانی کی ہے۔خاکساران کا بھی احسان مند ہے اور ان کی اس بے لوث اور مخلصانہ خدمت پر دکی شکریہ ادا کرتا ہے۔دفتر فضل عمر فاونڈیشن کا عملہ بھی خصوصی شکریہ کا مستحق ہے جن کی بے لوث خدمات کے بغیر اس جلد کی تیاری ممکن نہیں تھی۔اس سلسلہ میں مکرم بشارت احمد صاحب صابر خاص طور کہ قابل ذکر ہیں جنہوں نے ابتداء سے ہی " انوار العلوم کی طباعت و اشاعت کے کام کو دلی لگن اور جذبہ شوق کے ساتھ سرانجام دیا۔خاکسار ان سب احباب کا دلی شکر یہ ادا کرتا ہے اور دُعا گو ہے کہ خدا تعالیٰ ان کے علم معرفت میں برکت عطا فرمائے اور اپنے فضلوں اور رحمتوں سے نوازے (آمین )