انوارالعلوم (جلد 5) — Page iii
ہو جاؤ۔بے شک آپ کو ترک موالات کے مخالف کی وجہ سے بزدل کہیں گے اور خوشامدی نام رکھیں گے لیکن اگر اسلام کی محبت کے لئے آپ یہ کام کریں گے تو یہ باتیں آپ کا نقصان نہیں کر سکتیں۔و شخص بہادر نہیں ہوتا جو بزدل کہلانے سے ڈر جاتا ہے اور نہ وہ بزدل ہوتا ہے جو حق کو اس لئے نہیں چھوڑ دیتا کہ لوگ اسے بزدل کہیں گئے۔" "1 اسی سلسلہ میں آپ فرماتے ہیں : شاید بعض لوگ کہدیں کہ تم میں وہ قومی جوش اور غیرت نہیں جو ہم میں ہے مگر انہیں یاد رہے کہ قومی غیرت اس چیز کا نام نہیں کہ انسان موقع بے موقع طیش میں آجایا کرے اور اس غصہ کی حالت میں خود اپنی قوم کے اخلاق پر دھبہ لگا دے ، بلکہ قومی غیرت اس کا نام ہے کہ انسان اپنے جوشوں پر قابو رکھے اور اپنی قوم کے نام کو خلاف مذہب اور خلاف اخلاق اور خلاف تمدن افعال کے الزام سے پاک رکھے پیس قومی غیرت کا فقدان نہیں بلکہ خود قومی غیرت مجھے اس امر پر مجبور کرتی ہے کہ ہندوستان کے نیک نام کی حفاظت کروں اور یہ میرے رب کی محبت ہے جو مجھے آمادہ کرتی ہے کہ ئیں اس کے بندوں کو صحیح راستہ کی طرف ہدایت کروں۔۔۔۔۔۔---- پس میری نصیحت محض اللہ کی خوشنودی کے حصول کے لئے اور اپنے ملک کے نیک نام کے قائم رکھنے کیلئے ہے نہ کہ کسی اور غرض سے۔پس ٹھنڈے دل سے غور کرو کہ اگر قانون شکنی کی روح کو اس طرح پیدا کیا گیا تو اس کا نتیجہ کیا نکلے گا۔حضور میں خوفناک اور بھیانک نتیجہ سے ہوشیار کر رہے تھے اس پر ٹھنڈے دل سے غور نہ کرنے کا نتیجہ وہ خوفناک لاقانونیت ، دہشت گردی اور فساد و خونریزی ہے جو ہر طرف پھیل چکی ہے اور جس کو قابو میں کرنے کی کوئی کوشش کامیابی کا منہ نہیں دیکھ رہی ہے۔کاش اب ان باتوں پر ٹھنڈے دل سے غور کر کے ان سے فائدہ اُٹھایا جائے۔انوار العلوم ایک ایسا قیمتی اور انمول تحفہ ہے جو اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں کو تحفہ پیش " کر کے دائمی مسرت اور خوشی حاصل کرنے کا موجب بن سکتا ہے۔اس کی زیادہ سے زیادہ خریداری جہاں ہمارے حوصلوں کو بڑھانے کا موجب ہوگی وہاں ہم کم سے کم وقت میں اس علمی اور روحانی ماندے کو احباب جماعت تک جلد از جلد پہنچانے کے قابل ہو سکیں گے !