انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page v of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page v

النوادر المعلوم جلد ۵ بسم الله الرحمن الرحیم تعارف کتب تعارف کتب نحمده ونصلى على رسوله الكريم یہ انوارالعلوم کی پانچویں جلد ہے جو سید نا حضرت فضل عمر خلیفہ ایسیح الثانی کی درج ذیل اٹھارہ تقاریر ، مضامین اور ایک نظم پرمشتمل ہے۔یہ کتب جنوری ۱۹۲۰ء تا جنوری ۱۹۲۱ء کے دور کی ہیں۔*** تحریک تعمیر مسجد لندن سید نا حضرت خلیفہ امسیح الثانی نے لندن میں مسجد کی تعمیر کے لئے احباب جماعت کو مالی قربانی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تحریک کرنے کے لئے بیضمون 4 جنوری ان کو تحریر فرمایا۔اس میں حضور انور نے اس امر کی طرف متوجہ کیا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے انگلستان میں کامیابی کے ساتھ تبلیغ کا کام جاری ہے۔وہاں کے مبلغین اس امر پر زور دیتے رہے ہیں کہ تبلیغ کے فریضہ کو کما حقہ ادا کرنے کے لئے اس ملک میں مسجد کی تعمیر کرنا ضروری ہے۔تاکہ لوگوں کی توجہ کو زیادہ مؤثر رنگ میں اسلام کی طرف منتقل کیا جا سکے حضور نے فرمایا کہ ہمارے مبلغین کی یہ درخواست واقعی قابل توجہ ہے۔مگر میرے نزدیک اپنی مسجد بنانے کی سب سے بڑی ضرورت یہ ہے کہ مسجد میں کچھ خاص برکات ہیں جو بغیر مسجد کے حاصل نہیں ہو ئیں۔اس سلسلہ میں تحریک کرتے ہوئے حضور نے فرمایا :- یاد رکھیں انگلستان وہ مقام ہے جو صدیوں سے تثلیث پرستی کا مرکز بن رہا ہے اس میں ایک ایسی مسجد کی تعمیر جس پر سے پانچ وقت لا اله الا الله کی صدا بلند ہو کوئی معمولی کام نہیں ہے یہ ایک عظیم الشان کام ہے جس کے نیک اثرات نسلاً بعد نسل پیدا ہوتے رہیں گے اور تاریخیں اس کی یاد کو تازہ رکھیں گی۔وہ مسجد ایک مرکزی نقطہ ہوگی جس میں سے نورانی شعائیں نکل کر تمام انگلستان کو منور کردینگی۔