انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 224 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 224

انوار العلوم جلد ۵ ۲۲۴ ترک موالات اور احکام اسلام نکالنا کس طرح درست ہو گیا، یہ چارہ آیات میں جن میں کفار کی توتی سے مسلمانوں کو روکا گیا ہے اور ان آیتوں میں واقع توتی سے مراد دوستی اور مدد کا لینا اور مدد دیتا ہے لیکن جیسا کہ میں ثابت کر چکا ہوں ان چار آیتوں میں ان کفار سے توتی یا دلایت منع کی گئی ہے جو دین اسلام کے مٹانے کے لئے جنگ کر رہے ہوں اور مسلمانوں کو گھروں سے نکال رہے ہوں لیکن انگریز نہ مسلمانوں کو دین اسلام سے پھرانے کے لئے جنگ کر رہے ہیں اور نہ دین سے پھرانے کے لئے ان کو گھروں سے نکالتے ہیں ان کی حکومت میں مسلمان گھلے بندوں اسلام کی تائید میں وعظ اور تبلیغ کرتے ہیں اور خود مسیحیوں کو مسلمان بناتے ہیں مگر وہ کسی سے باز پرس نہیں کرتے۔آیات قسم دوم اب میں ان تین آیتوں کو لیتا ہوں جن میں امداد کا ذکر نہیں صرف محبت کرنے کا ذکر ہے۔پہلی آیت اول آیت تو بالکل صاف ہی ہے کیونکہ اس میں لفظ ہی محبت کا ہے۔یعنی لا تَجِدُ قَوْمًا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ يُوَادُّونَ مَنْ حَادَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَلَوْ كَانُوا آبَاءَهُمْ أَوْ أَبْنَاءَهُمْ أَو إِخْوَانَهُمْ أَو عَشِيرَتَهُمُ أوليكَ كَتَبَ فِي قُلُوبِهِمُ الإيْمَانَ وَيَدَهُمْ بِرُوحٍ مِنْهُ ، وَيُدْخِلُهُمْ جَنَّتِ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الأَنْهَرُ خَلِدِينَ فِيهَا رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ أُولَئِكَ ط حزب الله: الوان حزب الله هـ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ، (المجادلة : ۲۳) نہیں پاؤ گے تم کسی قوم کو جو یقین رکھتی ہو اللہ پر اور قیامت کے دن پر کہ وہ دوستی کرے ان سے جنہوں نے مقابلہ کیا اللہ اور اس کے رسول کا اگر چہ وہ ان کے باپ یا بیٹے یا رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں ایسے ہی لوگ ہیں جن کے دلوں میں اللہ نے ایمان ثبت کر دیا اور اپنی روح سے ان کی مدد فرمائی اور ان کو داخل کر لیا باغ بہشت میں جس کے نیچے بہتی ہیں نہریں جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے اللہ ان سے خوش اور وہ اللہ سے خوش۔یہ جماعت ہے اللہ کی یاد رکھو کہ خدا کی جماعت ہی کامیاب ہوتی ہے (ترجمہ منقول از فتوی) جیسا کہ اس آیت کے الفاظ سے ظاہر ہوتا ہے اس میں لینے دینے کا بلکہ دوستی کا بھی کوئی ذکر نہیں بلکہ محبت کا ذکر ہے اور حکم دیا گیا ہے کہ جو لوگ خدا اور اس کے رسول کے دشمن ہوں ان سے محبت نہ کی جائے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ جو شخص بھی ایسا ہو کہ اسے ہم سے صرف مذہبی اختلاف ہی نہیں بلکہ وہ خدا اور رسول کو بھی برا بھلا کہتا ہو اس سے ہمیں ہرگز محبت نہیں کرنی