انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 225 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 225

انوار العلوم جلد ۵ ۲۲۵ ترک موالات او را حکام اسلام چاہنے خواہ ایسا شخص انگریزوں میں سے ہو خواہ ہندوؤں میں سے ہو خواہ یہودیوں میں سے ہو خواہ خود مسلمانوں میں سے ہو۔متعصب اور بُرا بھلا کہنے والے انسان سے محبت کس طرح ہو سکتی ہے ؟ جو شخص اخلاق سے عاری ہے اور دوسرے مذاہب کے بزرگوں پر غضب کا اظہار کرتا ہے اور عداوت سے کام لیتا ہے وہ ہرگز محبت کے قابل نہیں مگر اس آیت کے کسی قوم یا مذہب کے لوگوں سے ترک موالات کا مسئلہ نکالنا کسی طرح بھی درست نہیں ہو سکتا اور اس آیت کے الفاظ سے جیسا کہ ظاہر ہوتا ہے اس آیت کے مضمون اور ترک موالات کے مضمون میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔دوسری آیت دوسری آیت جس میں کفارسے محبت منع کی گئی ہے یہ ہے۔یا يُّهَا الَّذِينَ امَنُوا لا تَتَّخِذُوا الْيَهُودَ وَالنَّصْرى أولِيَاء بَعْضُهُمُ اَولِيَاءُ بَعْضٍ وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ مِنْكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمُ (المائدة (٥٢) یعنی " اسے ایمان ط (۵۲) والو ! یہود و نصاری کو اپنا دوست و مدد گار نہ بنا وہ آپس میں ایک دوسرے کے دوست ہیں اور جو کوئی ان سے دوستی کرے گا وہ ان ہی میں شامل سمجھا جائے گا۔اس آیت میں صرف تربی یہود و نصاریٰ مراد ہیں اس آیت کے متعلق کہا جا سکتا ہے کہ اس میں کوئی شرط نہیں بیان فرمائی کہ فلاں قسم کے بیہود و نصاری سے دوستی نہ کرو اور فلاں سے کر د بلکہ بلا کسی شرط کے یہود و نصاری کی دوستی سے منع کر دیا گیا ہے لیکن یہ استدال درست نہ ہوگا کیونکہ ترک موالات کے متعلق جو آیات پیش کی جاتی ہیں ان میں سے تین میں کفار سے دوستی کرنے اور ان کے مدد گار ہونے سے مطابقاً منع کیا گیا ہے مگر باوجود اس کے ہندوؤں سے دوستی کو ترک موالات کے حامیوں نے جائز قرار دیا ہے اور اس کی دلیل میں وہ سورہ ممتحنہ کی آیت پیش کرتے ہیں اور ان آیات کے عام الفاظ کو اس آیت کے مضمون سے خاص کرتے ہیں اسی طرح اس آیت کو بھی حل کرنا چاہئے اور اسی آیت کے ساتھ ملا کر اس کے معنی کرنے چاہئیں اور وہ معنے یہی ہوں گے کہ وہ یہود و نصاری جو تم سے لڑائی کرتے ہوں یا لڑائی کرنے والوں کے شریک ہوں ان سے دوستی نہ کرو۔مگر میرے نزدیک اس آیت میں مددگار بننے اور اس آیت میں صرف دوستی کا ذکر ہے مدد لینے کا ذکر ہی نہیں ہے بلکہ جیسا کہ اسی مضمون کی اگلی آیت سے معلوم ہوتا ہے اس میں صرف دوستی کرنے کا ذکر ہے وہ انگلی آیت جسے ترک موالات کے حامیوں نے بھی پیش کیا ہے یہ ہے۔یا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الَّذِينَ