انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 527 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 527

۵۲۷ ملائكة الله ذریعہ کرتا ہے۔یہی بات حضرت عیسی کے متعلق آئی ، عیسائی کہتے ہیں کہ شیطان ان کو دھوکا دیتا تھا خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ شیطان ان کو کس طرح دھوکا دے سکتا تھا ان کے ساتھ تو جبرائیل تھا۔اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب جبرائیل کے نازل ہونے کا مطلب ہے کہ وہ اپنا عکس ڈالتا ہے تو جس قدر انسان ایسے ہوئے ہیں کہ ان پر جبرائیل کا عکس پڑتا تھا وہ سب ایک جیسے ہونے چاہئیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت موسی ، حضرت علی ان سب کا ایک ہی درجہ ہونا چاہئے مگر یہ غلط ہے کیونکہ ملکی مختلف ہوتے ہیں اور اس کے لئے ہی نہیں دیکھا جاتا کہ مکس کس کا ہے ؟ بلکہ یہ بھی دیکھنا ضروری ہے کہ عکس کس پر پڑا ہے۔لوہے کی چادر پر سورج کا جومکس پڑے گا وہ اور شان کا ہوگا اور خشے پر جو عکس پڑے گا وہ اور شان کا۔بیشک جبرائیل ایک ہی تھا اور اس کا عکس بھی ایک ہی ہے۔مگر آگے جتنے جتنے قلب مصفی تھے اتنی ہی اس کی شکل اعلیٰ درجہ کی دکھائی دی۔یہی وجہ ہے کہ باوجود اس کے کہ جبرائیل ایک ہی تھا آگے جن پر عکس پڑا وہ الگ الگ درجہ کیے تھے۔موٹی موٹی ہی تھا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، محمد ہی۔اور یہی وجہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سب انبیاء سے اعلیٰ رہے اور درجہ والے قرار پائے کہ ایک ہی نے سب نبیوں پر ٹکس ڈالا ورنہ اگر عکسی ڈالنے والے الگ الگ ہوتے تو کہا جاتا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر مکس ڈالنے والا چونکہ اعلیٰ درجہ کا تھا اس لئے آپ کو اعلیٰ درجہ حاصل ہوا اور دوسرے انبیاد پر کس ڈالنے والے ایسے نہ تھے اس لئے وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کم درجہ پر ہے۔اگر ان پر بھی وہی عکسی ڈانتا جس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ڈالا تو اس درجہ کو حاصل کر لیتے جو سول کریم صلی الہ علیہ وسلم کوحاصل ہوا لیکن اب چونکہ ایک ہی عکس ڈالنے والا ہے اس لئے ان کے مدارج میں جو فرق ہے وہ ان کے اپنے اپنے قلب کی صفائی سے تعلق رکھتا ہے کیونکہ ایک ہی چیز جب مختلف چیزوں پر برا بر اثر ڈالے تو ان کے اپنے اپنے ظرف کے مطابق نتیجہ مرتب ہو گا۔جب کہ جن پر عکس پڑے ان کے اندرونے میں فرق ہو تو با وجود ایک نئے کا ہی عکس پڑنے کے پھر بھی نتیجہ میں فرق ہوگا۔اور یہی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سب انبیاء پر فضیلت ہے کہ آپ کا سینہ سب سے اعلیٰ اور مصفی تھا اور اس پر جو عکس پڑا وہ سب سے بڑھ کر تھا۔اس کے ساتھ یہ بات بھی یاد رکھنی چاہئے کہ بھی فیضان کی نوعیت کے لحاظ سے اس کے نام مختلف رکھ دیئے جاتے ہیں یوں وہ روح القدس کا ہی فیضان ہوتا ہے اور فیضان کی نوعیت قلب کی صفائی کے مطابق ہوتی ہے۔دیکھو جب سورج کا مکس لینا ہو اور معلوم ہو کہ اس کے لئے "