انوارالعلوم (جلد 5) — Page 528
انوار العلوم جلد ۵ ۵۲۸ شیشہ بہت بہتر ہے تو اسی پر لیں گے نہ کہ لوہے کئے پکڑے پر لیں گے۔چونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا قلب بہترین قلب تھا اس لئے آپ پر فیضان کا جو کس پڑا وہ چونکہ سب سے اعلیٰ اور بڑھ کر تھا اس لئے وہی قیامت تک رہے گا اور اس طرح فیضان کی نوعیت بدل گئی۔دیکھو حضرت مسیح کو جبرائیل کے فیضان کی شکل کشف میں کبوتر کی دکھائی گئی لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس یہ فیض آدمی کی شکل میں آیا جو بہت اعلیٰ اور اکمل فیضان تھا۔تو فیضان کی نوعیت کا بھی فرق ہوتا ہے اسی نوعیت کے فرق کی وجہ سے جبرائیل کے کئی نام ہیں۔روح القدس - روح الامین وغیرہ - روح القدس جبرائیل" کا نام اس کلام پاک کی وجہ سے ہے جو وہ نازل کرتا ہے اور روح الامین اس کا لقب اس کلام پاک کے نازل کرنے کی وجہ سے ہے جس کی ہمیشہ اس نے حفاظت بھی کرنی تھی اور جس کلام کو ہرقسم کے نقص سے محفوظ رکھنا اس کا فرض تھا۔یہ نام جبرائیل" کے لئے اسی فیضان کی وجہ سے ہے جو رسول کریم صل اللہ علیہ وسلم پر پڑا۔گو یا جبرائیل رسول کریم صلی الہ علیہ وسلم کا ممنون احسان ہے کہ آپ کے سبب اسے ایک اور خطاب ملا۔۔غرض دوسرے انبیات پر روح القدس کے رنگ میں جبرائیلی پر تو پڑا لیکن سول کریم صلی الہ علیہ وسلم پر روح الامین کے رنگ میں پر تو پڑا جس کا یہی کام نہیں کہ پاکیزگی پیدا کرے بلکہ یہ بھی ہے که پاکیزگی ہمیشہ کے لئے قائم بھی رکھی جائے۔روح الامین میں قدوسیت بھی آگئی اور اس کے ساتھ ہی ہمیشگی بھی پائی گئی اس لئے یہ نام روح القدس کی نسبت اعلیٰ ہے۔تملک افضل ہے یا انسان ؟ اب میں اس سوال کا جواب دیتا ہوں کہ ملک افضل ہے یا انسان ؟ کیونکہ پیچھے جو اس بات پر زور دیا گیا ہے۔کہ میلی ، موسی ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جبرائیلی پر تو سے اس درجہ کو پہنچے تو اس کے متعلق کسی کے دل میں خیال پیدا ہو سکتا ہے کہ وہ افضل ہوا جس نے ان پر پر تو ڈالا نہ کہ وہ جو اس و۔کے پرتو سے اعلیٰ مقام پر پہنچے۔یاد رکھنا چاہئے کہ باوجود اس کے کہ حضرت علی ، حضرت موسی اور رسول کریم صل اللہ علیہ وسلم پر جبرائیل کا پر تو پڑا یہ جبرائیل" سے اعلیٰ ہیں اور اس کے کئی وجوہ ہیں۔(۱) جبرائیل بے شک پر تو ڈالنے والا ہے مگر بطور واسطہ کے دور نہ اصل عکس ڈالنے والا خدا -