انوارالعلوم (جلد 4) — Page 484
رالعلوم - جلد ۴ ۴۸۴ خطار ر سالانہ کے ۱۲ ممبر ۱۹۱۹ء اس کے پاس گئے تو اس نے کہا تم میرا ملک لینے کے لئے آئے ہو گے۔لیکن یاد رکھو اس مٹی کی تھیلی کے سوا تمہیں کچھ نہیں دوں گا۔ایک صحابی نے اس مٹی کی بوری کو اٹھالیا اور بڑے زور سے اللہ اکبر کا نعرہ مار کر کہا۔بادشاہ نے ایران کی زمین اپنے ہاتھ سے ہمیں دے دی۔مسلمان نعرے مارتے چلے گئے۔اور چونکہ وہ عربی بولتے تھے اس وقت بادشاہ کچھ نہ سمجھا۔پیچھے جب ترجمان نے سمجھایا تو کہنے لگا یہ بد شگونی ہوئی ہے۔ان کو پکڑو مگر اتنے میں وہ اپنے لشکر میں جاتے چکے تھے۔(البداية والنهاية جلدے صفحہ ۴۲ - ۴۳ مطبوعہ بیروت) تو بادشاہ ایران نے مسلمانوں کو جو مٹی دی تھی وہ مٹی نہ تھی بلکہ ایران کی سرزمین تھی۔پس چھوٹی باتوں کے بھی اہم نتائج نکل آیا کرتے ہیں۔اس بات کو مد نظر رکھ کر میں یہ خوشخبری ولایت میں ایک نو مسلمہ کے بچے کا ختنہ سناتا ہوں کہ ولائت سے خبر آئی ہے۔ولائت کی ایک نو مسلمہ نے اپنے لڑکے کا ختنہ کرایا ہے۔شاید کہا جائے کہ ختنہ تو کئی ہندو بھی کراتے ہیں۔یہاں بھی ہندوؤں کا ایک گھر ہے جو ختنہ کراتا ہے۔پھر ابو جہل کا بھی ختنہ ہوا تھا۔اور بھی عرب کے لوگ ختنہ کراتے ہیں پھر یہ خوش خبری کیا ہوئی؟ ختنہ کی اہمیت اس کے سمجھانے کے لئے میں آپ لوگوں کو آج سے ۴ ہزار سال پیچھے اس زمانہ میں لے جانا چاہتا ہوں جس میں وہ نبی معبوث ہوا جس کا نام ابراہیم تھا۔وہ ایسا نبی ہوا ہے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے اس کی اولاد میں نبوت رکھ دی۔وہ نبی ہوا۔اس کا بیٹا نبی ہوا۔اس کا بیٹا نبی ہوا۔اس کا بیٹا نبی ہوا۔اور اسی نبی کی اولاد سے نبوت کا ایک سلسلہ چلا جو حضرت عیسی پر آکر ختم ہوا۔اور دوسرے بیٹے کی اولاد سے دوسرا سلسلہ چلا۔جس کے آخر میں وہ نبی آیا کہ اس کے سلسلہ کو مٹانے کی کسی میں طاقت نہیں ہے اور یہ سلسلہ قیامت تک چلے گا۔اور قیامت کے دن اسی نبی کے پاس تمام بنی آدم جا ئیں گے کہ ہماری شفاعت کیجئے۔قیامت کے دن انبیاء کے متبعین کا اپنے اپنے نبی سے مایوس ہو کر رسول کریم کے پاس شفاعت کے لئے جانے کی یہی وجہ ہے کہ اس طرح سب لوگوں کو آپ کی امت بنا دیا جائے۔پس وہ نبی جو تمام نبیوں کا سردار اور خاتم النبیین ہے۔وہ حضرت ابراہیم کی اولاد سے پیدا ہوا ہے۔جنہیں خدا نے ان کی دینی خدمات کی وجہ سے خاص طور پر برکت دی ہے۔اور آپ