انوارالعلوم (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 485 of 709

انوارالعلوم (جلد 4) — Page 485

ر العلوم - جلد ۴ ۴۸۵ خطاب جلسہ سالانہ کے اد ممبر ۱۹۱۹ء سے عہد کیا ہے کہ تیری امت کو برکت دوں گا۔چنانچہ پیدائش باب ۱۷ میں آتا ہے۔حضرت ابراہیم اور خدا کے درمیان عهد حضرت ابراہیم کو خدا نے کہا۔میں اپنے اور تیرے درمیان اور تیرے بعد تیری نسل کے درمیان ان کے پشت در پشت کے لئے اپنا عہد جو ہمیشہ کا عہد ہو۔کرتا ہوں۔" ( پیدائش باب ۱۷ آیت ۷ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور مطبوعہ ۱۹۲۲ء) وہ عہد کیا ہے یہ۔کہ میں تیرا اور تیرے بعد تیری نسل کا خدا ہوں گا۔" et مطلب یہ کہ تیرے اور تیری نسل کے لئے اپنی شان ظاہر کروں گا۔پھر فرماتا ہے۔" پھر خدا نے ابراہام سے کہا۔کہ تو اور تیرے بعد تیری نسل پشت در پشت میرے عہد کو نگاہ رکھیں۔" (پیدائش باب ۱۷ آیت : 9 برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی انار کلی لاہو ر مطبوعہ ۱۹۲۲ء) یعنی تم پر اس عہد کی پابندی کرنا ضروری ہے۔اور وہ عہد یہ ہے کہ :۔اور میرا عہد جو میرے اور تمہارے درمیان اور تیرے بعد تیری نسل کے درمیان ہے۔جسے تم یاد رکھو۔سو یہ ہے کہ تم میں سے ہر ایک فرزند نرینہ کا ختنہ کیا جائے۔اور تم اپنے بدن کی کھلاڑی کا ختنہ کرو۔اور یہ اس عہد کا نشان ہو گا جو میرے اور تمہارے درمیان ہے۔( پیدائش باب ۷ آیت ۱۰ ۱۱ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور مطبوعہ ۱۹۲۲ء) اس عہد کے ماتحت رسول کریم ﷺ نے اپنی ساری امت میں ختنہ جاری کیا۔اس کے خلاف کرنے والوں کے متعلق آتا ہے۔" میرا عہد تمہارے جسموں میں عہد ابدی ہو گا۔اور وہ فرزند نرینہ جس کا ختنہ نہیں ہوا۔شخص اپنے لوگوں میں سے کٹ جائے کہ اس نے میرا عہد توڑا۔" ( پیدائش باب ۱۷ آیت ۱۳ ۱۴ برٹش اینڈ فارن بائیبل سوسائٹی انار کلی لاہور مطبوعہ ۱۹۲۲ء) اس سے معلوم ہوا کہ خدا تعالیٰ نے حضرت ابراہیم سے یہ عہد کیا تھا۔کہ "میں تیرا اور تیرے بعد تیری نسل کا خدا ہوں گا۔اور اس کے مقابلہ میں حضرت ابراہیم اور ان کی اولاد یہ عہد لیا تھا۔کہ "تم میں سے ہر ایک فرزند نرینہ کا ختنہ کیا جائے۔اور جو ایسا نہ کرے اس کے متعلق فرمایا تھا۔کہ " وہ فرزند نرینہ جس کا ختنہ نہیں ہوا۔وہی شخص اپنے لوگوں میں وہی tt