انوارالعلوم (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 612 of 709

انوارالعلوم (جلد 4) — Page 612

انوار العلوم جلدم ہے۔۶۱۲ تقدیر الهی تیسرا نقصان اگر تقدیر نہ ہوتی تو یہ ہو تا کہ تقریباً سارے انسانوں کی نجات نہ ہو سکتی۔اس لئے کہ اکثر ایسے لوگ ہوتے ہیں جو ابتداء میں گناہ کرتے ہیں اور جب انہیں سمجھ آتی ہے تو ان کو چھوڑ دیتے ہیں۔اب اگر تقدیر نہ ہوتی اور تدبیر ہوتی تو یہی ہو تا کہ جو کچھ انسان کر چکا ہو تا اسی کے مطابق اسے بدلہ ملتا۔کیونکہ اس کو اپنے کئے ہوئے کے مطابق ہی ملنا تھا خدا نے کچھ نہیں دینا تھا۔اب ایک ایسا شخص جس نے اسی سال گناہ کئے اور اکائیویں سال نمازیں پڑھیں اور اچھے عمل کئے اسے تدبیر کا اس قدر بوجھ جہنم میں ہی لے جاتا۔لیکن اس موقع پر تقدیر کام کرتی ہے اور یہ کہ خدا کی تقدیر ہے کہ اگر بندہ اپنے گناہوں سے تو بہ کرے تو ان کو مٹا دیا جائے گا۔چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔إِنَّ الْحَسَنَتِ يُذْهِبْنَ السَّيَاتِه (صور: ۱۵) کہ نیکیاں بدیوں کو مٹا دیا کرتی ہیں۔لیکن اگر یہ تقدیر نہ ہوتی تو لوگوں کی نجات مشکل ہو جاتی۔اگر تقدیر نہ ہوتی تو توبہ کا مسئلہ بھی نہ ہوتا اور جب تو بہ کا مسئلہ نہ ہوتا تو انسان کے گناہ معاف نہ ہو سکتے اور وہ نجات نہ یا سکتا۔لیکن خدا نے یہ تقدیر رکھ دی ہے کہ اگر انسان تو بہ کرے تو اس کے گناہ مٹا دیئے جائیں۔یہی وجہ ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ اگر انسان غرغرہ سے پہلے کسی وقت بھی تو بہ کرے گا تو اس کی توبہ قبول کی جائے گی اور یہ آخری وقت کی نیکی اس کی تمام عمر کی بدیوں کو مٹا دے گی۔ترمذی ابواب الدعوات باب ماجاء في فضل التوبة والاستغفار وما ذكر من رحمة الله لعباده) تو تقدیر کے مسئلہ کی وجہ سے انسان ہلاکت سے بچتا ہے۔میں نے دیکھا ہے کہ ایک انسان اپنے گناہوں پر مصر تھا۔میں نے اسے کہا کہ گناہوں کو چھوڑ دو۔وہ کہنے لگا کہ میں نے اتنے گناہ کئے ہیں کہ سیدھا جہنم میں ہی جاؤں گا پھر گناہوں کو چھوڑنے کا کیا فائدہ؟ میں نے کہا یہ غلط ہے۔خدا گناہوں کو معاف کر دیتا ہے اگر انسان تو بہ کرے۔آدمی سمجھدار تھا یہ بات اس کی سمجھ میں آگئی اور اس نے گناہ چھوڑ دیئے۔تو اگر تقدیر نہ ہوتی تو تو بہ نہ ہوتی۔اور تو بہ نہ ہوتی یعنی خدا اپنے بندوں کی طرف رجوع نہ کرتا اور ان کی بدیوں کو نہ مٹاتا تو انسان ہلاک ہو جاتا۔اب ایک اور بات بتاتا ہوں اور وہ یہ کہ تقدیر تقدیر خاص کی اہمیت اور ضرورت خاص کی اہمیت اور ضرورت کیا ہے؟ اس میں