انوارالعلوم (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 366 of 709

انوارالعلوم (جلد 4) — Page 366

العلوم جلد عرفان اتمی لئے یہ شرط رکھی ہوئی ہے کہ بندوں سے ہی معافی کی جائے اور بندے معاف کر دیں تو پھر ان کا مؤاخذہ خدا تعالیٰ نہیں کرتا۔پس جن لوگوں کو کوئی دکھ پہنچایا ہو اور ان کی رضا حاصل کرنا ممکن ہو ان سے حاصل کی جائے۔ہاں یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ خدا تعالی بڑا ستار ہے وہ انسان کی بڑی بڑی برائیوں پر پردہ ڈالے رکھتا ہے اس لئے انسان کو چاہئے کہ اپنی ستاری آپ بھی کرے۔اور وہ گناہ جن کو خدا نے چھپا رکھا ہو ان کو خود نہ ظاہر کرتا پھرے۔مثلا کسی کی چوری کی ہو تو اس کے لئے یہ نہیں چاہئے کہ خود جا کر بتلائے کہ میں نے تمہاری چوری کی تھی۔ایسا کرنا بجائے خود گناہ ہے۔اس طریق سے ازالہ نہیں کرنا چاہئے بلکہ ایسی باتیں مثلا کسی کو تھپڑ مارا ہو تو اس کا ازلہ کرے اور معافی مانگے۔اور جن گناہوں کو خدا نے چھپایا ہو ان کو خود ظاہر نہ کرے۔(۵) پانچویں یہ کہ جن لوگوں کو نقصان پہنچایا ہو ان سے مقدور بھر احسان کرے۔اور اگر کچھ نہیں کر سکتا تو دعا ہی کرے۔اولیائے کرام نے بھی یہ طریق لکھا ہے کہ اگر کسی کا مال ناجائز طور پر کھا لیا ہو اور اس کے ادا کرنے کی طاقت نہ ہو تو خدا تعالیٰ سے دعا کی جائے کہ الہی مجھے تو اس کا مال دینے کی طاقت نہیں تو اپنے پاس سے ہی اسے دیدے۔(۶) چھٹے یہ کہ وہ اپنے دل میں آئندہ گناہ نہ کرنے کا عہد کرے۔اور پختہ ارادہ کرے کہ اب کوئی گناہ نہ کرونگا۔اس کے بعد اگر مجبور ہو کر گناہ کرتا ہے تو اور بات ہے مگر تو بہ کرتے وقت اس کا اقرار ضرور کرے۔اس سے میری یہ مراد نہیں کہ رات کو گناہ کر کے صبح کو اقرار کر لیا کرے کہ آئندہ نہیں کرونگا۔بلکہ یہ ہے کہ انسان جس وقت یہ اقرار کرے اس وقت اس کی نیت خالص ہونی چاہئے اور اسے اپنی طرف سے بچنے کی پوری کوشش کرنی چاہئے۔(۷) ساتویں امر یہ ہے کہ انسان اپنے نفس کو نیکی کی رغبت دلانا شروع کر دے۔اور اپنے دل میں نیک باتیں داخل کرنے کی کوشش کرے نیز نفس کو نیکی کے کام کرنے کے لئے تیار کرے۔یہ سات باتیں تو بہ کے لئے ضروری ہیں۔جب تک یہ نہ ہوں تو بہ مکمل نہیں ہو سکتی۔اب آپ لوگ اپنے نفسوں میں غور کر لیں کہ آیا یہی تو یہ کیا کرتے ہیں یا کوئی اور۔عام طور پر لوگ تو بہ کے متعلق یہ نہیں جانتے کہ کس بات کو مد نظر رکھ کر اور کس لئے کرنے لگے ہیں۔بلکہ ان کے مونہہ سے یہ لفظ اس طرح بے ساختہ فورا نکل جاتا ہے جس طرح انگریزی دان