انوارالعلوم (جلد 3) — Page 563
۔۔۔انوار العلوم جلد ۳۰ ۵۶۳ زندہ خدا کے زبردست نشان رکھتی تو اس پیشگوئی کے پورے ہونے پر اس کی اشاعت سیاسی امور کے خلاف ہوتی۔مگر جو پیشگوئیاں شائع کی جاتی ہیں وہ لوگوں کی ہدایت کے لئے ہوتی ہیں اور خدا تعالی خود ایسے سامان دیتا ہے کہ جب وہ پوری ہوں تب بھی ان کی اشاعت کثرت سے کی جائے۔سو اس وقت زار کی معزولی کا جو گورنمنٹ برطانیہ کا حلیف تھا ایک ایسے رنگ میں واقع ہونا کہ جس کو شائع کرنا کسی مصلحت کے خلاف نہیں بناتا ہے کہ اس خبر کا دینے والا قادر خدا ہے جس نے اگر ایک خبر قبل از وقت بتادی تھی تو اس کے شائع کرنے کے سامان بھی خود ہی کر دیئے ہیں۔میں آخر میں تمام بنی نوع انسان کو جو خواہ کسی مذہب یا فرقہ کے پیرو ہوں یا کسی ملک کے باشندے ہوں اس بات کی طرف متوجہ کرتا ہوں کہ کیا یہ زبر دست نشان اس بات کی کافی شہادت نہیں کہ جس کے ہاتھ پر ظاہر ہوا وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے اور اس کے بھیجے ہوؤں میں ہے اگر نہیں تو کسی نبی کی صداقت کا بھی کوئی ثبوت نہیں۔اے عزیز وا دنیا کے فسق و فجور کو دیکھ کر اللہ تعالیٰ نے چاہا ہے کہ پھر اسے راستی اور صداقت سے بھر دے اور اسے نیکی اور تقویٰ پر قائم کر دے۔وہ مہربان خدا جو ہمیشہ گمراہی اور تاریکی کے زمانوں میں ہادی بھیجتا رہا ہے اور صداقت کا سورج چڑھاتا ہے اس کی رحمت نے تقاضا کیا کہ اس زمانہ کو بھی اپنی رحمت سے محروم نہ رہنے دے۔پس اس نے اپنا رسول بھیج کر اپنے قرب کے دروازے کھول دیئے۔جس کے دل میں اس کی محبت ہو اور جس کی روح اس کے آستانے پر گرنے کے لئے تڑپتی ہو وہ آگے بڑھے کہ اس کی خواہش کے پورا ہونے کا وقت آگیا ہے اور اس کی آرزو کے بر آنے کی گھڑی آگئی ہے۔آہ! کیا داناؤں کی آنکھیں کھولنے کے لئے یہ بات کافی نہیں کہ اس وقت تمام کے تمام مذاہب اس نعمت عظمیٰ کے پانے سے محروم ہیں جس کی نسبت سب کو اقرار ہے کہ پہلے زمانہ میں ان کے بڑوں کو حاصل تھی۔سب مذاہب کہتے ہیں کہ ان کے بڑوں کو الہام ہوتے تھے لیکن یہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ اب ان کو نہیں ہوتے۔کیا کوئی سعید روح نہیں جو اس بات پر غور کرے کہ کیوں پہلے الہام کا دروازہ کھلا تھا اور اب نہیں۔کیا یہ اس بات کا ثبوت نہیں کہ وہ مذاہب اس جادہ ہدایت سے جس پر وہ پہلے قائم تھے دور ہٹ گئے ہیں۔کیسے افسوس کی بات ہے کہ خدا پر الزام لگایا جاتا ہے۔لیکن اپنی کمزوری کا اقرار نہیں کیا جاتا۔یہ تو کہا جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے بلا وجہ وحی کا دروازہ بند کر دیا ہے لوگ وہ تمام اعمال بجالاتے ہیں جو پہلے بجالاتے تھے لیکن خدا تعالیٰ ان کو وحی نہیں کرتا۔لیکن یہ نہیں تسلیم کیا جاتا کہ خدا تعالیٰ تو فضل کرنے کے لئے اب