انوارالعلوم (جلد 3) — Page 562
انوار العلوم جلد ۳۰ ۵۶۲ زندہ خدا کے زبردست نشان اسمیگزین کے سامنے گرفتاری کا حکم پیش کر دیا اور اس نے زار کو جو کہ بادشاہی گاڑی کے اندر انتظار کر رہا تھا خبر دی۔ڈوما کے اس فیصلہ کے جواب میں جو کچھ زار نے جواب دیا وہ گویا پیشگوئی کے الفاظ ہی کی تشریح تھی کیونکہ اس نے کہا کہ " مجھے جہاں بھی بھیجو وہاں جانے کے لئے تیار ہوں۔اور ہر ایک فیصلہ کے آگے سر تسلیم خم کرتا ہوں۔ان الفاظ سے ظاہر ہے کہ اس کی حالت انتہائی مایوسی تک پہنچ گئی تھی اور پھر رپورٹر اس کی حالت کی نسبت لکھتا ہے " جب وہ بادشاہی خیمہ میں پہنچا تو سابق زار روسی سپاہی کی وردی پہنے ہوئے تھا اس کا چہرہ متفکر نظر آتا تھا۔گرفتاری کے بعد کی حالت اور بھی زار بتائی جاتی ہے۔چنانچہ رپورٹر اطلاع دیتا ہے کہ اخبارات زار کے بھائیوں سے روزانہ ملاقاتیں شائع کرتے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ زار اور زارینہ درد انگیز علیحدگی کی حالت میں ہیں۔اور وہ ملک کے اصل حالات اور شاہی خاندان کی کیفیت سے بالکل بے خبر ہیں۔یہ تمام حالات بتاتے ہیں کہ غیر معمولی طور پر زار کی حالت ایک زبر دست بادشاہ کے بجائے ایک شکستہ حال انسان کی ہو گئی۔اور اس طرح خدا تعالیٰ کا وہ کلام پورا ہوا کہ ”زار بھی ہو گا تو ہو گا اس گھڑی باحال زار" مذکورہ بالا واقعات کے علاوہ اور واقعات بھی ہیں جو بتاتے ہیں کہ یہ پیشگوئی خاص شان کے ساتھ پوری ہوئی۔اول یہ کہ جیسا کہ بعد کی تاروں سے معلوم ہوتا ہے۔روس کے مدبروں نے اس بات کا فیصلہ کر دیا ہے کہ اب کوئی زار نہ ہو گا بلکہ ریپبلک حکومت ہوگی اگر وہ لوگ موجودہ زار کی جگہ کسی اور کو زار بنا دیتے تو شائد بعض معترض کہتے کہ اب زار ایک اور شخص ہے اور اس کی حالت زار نہیں لیکن آئندہ ریپبلک کا فیصلہ ہو جانے کے بعد اب کوئی زار نہیں ہو سکے گا۔دوم پیشگوئی کے الفاظ بتاتے ہیں کہ زار کی معزولی قتل کے سوا اور ذرائع سے ہوگی کیونکہ شخص قتل کیا جائے اس کا حال زار نہیں کہلا سکتا حال زار اسی شخص کا ہوتا ہے جو زندہ رہے پہلے کی نسبت اس کا حال خراب ہو جائے اور سب سامان جاتے رہیں۔چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ زار کو قتل کرنے کی بجائے زندہ گرفتار کیا گیا اور حکومت سے علیحدہ کیا گیا اور تمام دنیا نے اس کے حال زار کا اقرار کیا۔سوم یہ پیشگوئی ایسے رنگ میں پوری ہوئی ہے کہ اس کی اشاعت اچھی طرح سے کی جا سکتی ہے۔اور خدا تعالیٰ کی قدرت کا ثبوت ہے ورنہ اگر زار کو تکلیف جرمن کے ہاتھوں سے پہنچتی یا جو حکومت اس کی معزولی پر قائم ہوئی تھی وہ گورنمنٹ برطانیہ سے دوستانہ تعلقات نہ