انوارالعلوم (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 361 of 660

انوارالعلوم (جلد 3) — Page 361

جلد ۳۰ سیرت مسیح موعود ہے۔آپ نے امن عامہ کے قیام میں بہت بڑا کام کیا۔کیونکہ اس وقت لوگوں میں عام طور پر یہ بات پھیلائی جاتی تھی کہ گورنمنٹ خود ہی طاعون پھیلاتی ہے اور جو تدابیر اس کے انسداد کی ظاہر کی جاتی ہیں وہ در حقیقت اس وباء کو پھیلانے والی ہیں اور اسلام کے بھی خلاف ہیں۔چنانچہ علماء نے بڑے زور کے ساتھ فتویٰ دے دیا تھا کہ طاعون کے دنوں میں گھر سے نکلنا سخت گناہ ہے اور اس طرح ہزاروں جاہلوں کی موت کا باعث ہو گئے۔چوہے مارنے کی گولیاں تقسیم کی گئیں تو انہی کو باعث طاعون قرار دیا گیا۔پنجرے دیئے گئے تو ان پر اعتراض کیا گیا۔غرض اس وقت شورش برپا تھی اور بعض جگہ حکام سرکار پر حملے بھی ہوئے۔ایسے وقت میں آپ کے اعلان اور آپ کی جماعت کے عمل کو دیکھ کر دوسرے لوگوں کو بھی ہدایت ہوئی اور آپ نے مسلمانوں کو آگاہ کیا کہ طاعون کے دنوں میں گھروں سے باہر نکلنا اور بستی سے باہر رہنا اسلام کی رو سے منع نہیں بلکہ منع صرف یہ بات ہے کہ ایک شہر سے بھاگ کر دو سرے شہر میں جائے کیونکہ اس سے بیماری کے دوسرے شہروں میں پھیلنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔یہ ایام مذہبی بحث مباحثہ کے قانون سٹیشن پر گورنمنٹ کو میموریل اور تجاویز سبب خطرناک ہو رہے تھے اور شتہ اور شاہ خاص طور پر ممتاز تھے۔آپس کی مخالفت سخت بڑھ رہی تھی اور سیاسی مفسدہ پرداز اس مذہبی دشمنی سے فائدہ اٹھا کر گورنمنٹ کے خلاف لوگوں کو اکسانے میں مشغول تھے اور اسی شرارت کو محسوس کر کے گورنمنٹ نے ۱۸۹۷ء میں سڈیشن کا قانون بھی پاس کیا تھا۔لیکن باوجود اس قانون کے ہندوستان امن سے فساد کی طرف منتقل ہو رہا تھا اور اس قانون کا کوئی عمدہ نتیجہ نہ نکلا تھا۔کیونکہ ہندوستان ایک مذہبی ملک ہے اور یہاں کے لوگ جتنے مذہب کے معاملہ میں جوش میں آسکتے ہیں اتنے سیاسی امور میں نہیں آتے۔لیکن اس قانون میں مذہبی لڑائی جھگڑوں کا سدباب نہیں کیا گیا تھا اور نہ اس کی ضرورت گورنمنٹ اس وقت محسوس کرتی تھی۔مگر جس بات کو مدبران حکومت سمجھنے سے قاصر تھے حضرت مسیح موعود ایک گوشہ تنہائی میں بیٹھے اسے دیکھ رہے تھے۔چنانچہ ستمبر ۱۸۹۷ ء میں ایک میموریل تیار کر کے لارڈا پلجن بہادر وائسرائے ہند کی خدمت میں ارسال کیا اور اسے چھاپ کر شائع بھی کر دیا۔اس میں آپ نے ایکسیلینسی کو بتلایا کہ فتنہ و فساد کا باعث اصلی مذہبی جھگڑے ہیں ان کے نتیجہ میں جو شورش لوگوں کے دلوں میں پیدا ہوتی ہے اسے بعض شریر گورنمنٹ کے خلاف استعمال کرتے ہیں۔ہزا (SEDATION) ✰