انوارالعلوم (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 513 of 650

انوارالعلوم (جلد 2) — Page 513

۵۱۳ نے کی ہے۔وہ حضرت مسیح موعود ہیں۔اور اس نے اس کا نام بھی بتایا ہے اور وہ مسیاور بہمی ہے بعض عیسائی اس پیشگوئی کواپنے مسیح پر چسپاں کرتے رہے ہیں۔لیکن یہ آپ پر چسپاں نہیں ہو سکتی۔اس لئے کہ گو آپ کا نام بھی مسیح تھا۔جس کی طرف مسیاکالفظ صاف اشارہ کر رہا ہے۔لیکن ان پر وہ نشانات صادق نہیں آتے۔جو اس نبی کے بتائے گئے ہیں۔جن میں سے ایک یہ ہے کہ وہ دنیا کی آخری عمر میں آئے گا۔اور اس کے زمانہ میں شیطان اور رحمٰن کی فوجوں کی آخری جنگ ہوگی اور وہ شیطان کو قتل کرے گا۔تلوار سے نہیں بلکہ دعاؤں سے اور اس کے زمانہ میں بڑامن ہو گا۔بچےسانپوں سے کھیلیں گے۔ان نشانات سے ظاہر ہے کہ پہلا مسیح اس پیشگوئی سے مراد نہیں ہو سکتا۔کیونکہ پہلامسیح دنیا کا آخری مصلح نہیں، بلکہ دو سرا مسیح ہے۔پس جب سان مسیا کے نام سے زرتشت نے ایک نبی کی خبر دی تھی تو اس نام کا مستحق رجل من اھل الفارس اس فارسی نبی کی خبر کا پورا کرنے والا مسیح موعود ضرور نبی ہے۔دوسری شہادت اس سلسلہ میں کرشن نبی کی ہے حضرت مسیح موعود نے اپنی کتب میں اوتار کےمعنی نبی کے تسلیم فرمائے ہیں۔اور سری کرشن جی نے آخری زمانہ میں ایک نہہ کلنک او تار کی خبردی تھی جس کے زمانہ کے سب نشانات آج کل پورے ہو رہے ہیں۔اور خدا تعالی ٰنے بھی مسیح موعود کا کام کرشن رکھا ہے۔پس آپ ہی نہہ کلنک او تار ہیں یعنی نبی ہیں کیونکہ اوتار کے معنے نبی کے ہی ہیں۔تیسری شہادت دانیال نبی کی ہے۔کہ انہوں نے بھی حضرت مسیح موعود کی نسبت پیشگوئی کی ہے اور جیسا کہ حضرت مسیح موعود تحریر فرماتے ہیں۔آپ کا نام انہوں نے نبی رکھاہے۔پھر کتاب طالمود میں بھی مسیح موعود کا نام نہیں رکھا گیا ہے۔اب میں ان تمام صداقت پسندوں سے جن کا دعوی ٰہے کہ وہ حق کو قبول کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہیں پوچھتا ہوں کہ کیا یہ بات عقل سلیم تسلیم کر سکتی ہے کہ ایک شخص جو غیر نبی ہے اس کی نسبت ہزاروں سال پہلے سے انبیاء خبریں دے رہے تھے۔کیا عقل اس بات کو مان سکتی ہے کہ ایک غیر نبی کی خبرابتدائے زمانہ سے نبی دیتے آئے ہیں، کیا مسیح موعود کی نسبت ہر مذہب میں پیشگوئیوں کا موجود ہونا اس بات کو ثابت نہیں کرتا کہ وہ نبی ہے۔لیکن صرف اسی پر اکتفا نہیں۔وہ سب نبی جو مسیح موعود کی خبر دیتے ہیں اسے او تاراورنبی کر کے یاد کرتے ہیں۔تو کیا ان سب نبیوں کی شہادتوں کے باوجود جو انہوں نے ہزاروں سال پہلے دی تھیں۔ہم مسیح موعود کو غیر نبی تسلیم کرسکتے