انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 83 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 83

انوار العلوم جلد 26 83 خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت موجودہ امام پر کئی گندے الزامات ہیں اور یہ کہ میں آپ کو اس کے ثبوت میں عینی شاہد دے سکتا ہوں۔میں نے کہا کہ مولوی صاحب ! آپ کو وہ بات کہنے کا اسلام مجاز نہیں بناتا جس کے آپ عینی شاہد نہیں۔جب آپ کی بات ہی اصول کے خلاف ہے تو عینی شاہد مہیا کرنے کے لئے مطالبہ کرنا غلط ہے۔یہ بات یہیں ختم ہوگئی۔میرا ہمیشہ سے یہی تاثر رہا ہے کہ وہ عینی شاہد جس کا مولوی صاحب ذکر کرتے تھے میاں عبدالوہاب عمر تھے۔میں حتمی طور پر یہ بات نہیں کہہ سکتا لیکن کئی باتوں اور حالات کی وجہ سے میرا تاثر یہی رہا ہے۔خاکسار محمد یوسف "11/11/1956 اس کی تصدیق شیخ محمد اقبال صاحب مالک بوٹ ہاؤس کوئٹہ کی شہادت سے بھی ہوتی ہے۔چنانچہ شیخ صاحب لکھتے ہیں:۔شیخ محمد اقبال صاحب تاجر کوئٹہ کی شہادت چودھری برکت علی مرحوم جو مکتبہ اردو اور ماہنامہ "ادب لطیف" لاہور کے مالک تھے گرمیاں گزار نے اکثر کوئٹہ آتے رہتے تھے۔ان کے ہمراہ ایک اور غیر احمدی دوست ہوا کرتے تھے جو محکمہ تعلیم پنجاب سے تعلق رکھتے تھے۔یہ ہر دو اصحاب میرے ایک غیر احمدی نوجوان کے گھر اکثر آتے رہتے تھے جو محکمہ ریل میں آفیسر ہیں۔وہیں میری اُن سے کبھی کبھار ملاقات ہوتی۔چودھری صاحب مرحوم سے مذہبی گفتگو کا سلسلہ اکثر چلا کرتا تھا۔وہ مجلس احرار کے سرگرم رکن تھے اور اُن کی باتوں سے ظاہر ہوتا تھا کہ وہ احراریوں کی سرگرمیوں میں با قاعدگی سے حصہ لیتے اور ان کی بڑی مالی امداد