انوارالعلوم (جلد 26) — Page 42
انوار العلوم جلد 26 جاتی ہے۔42 خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت اس سال سلسلہ نے مکہور کا میں جو سیرالیون میں ایک جگہ ہے ایک شاندار مسجد تعمیر کی ہے جس پر پانچ سو پاؤنڈ خرچ ہو چکا ہے یعنی سات ہزار روپیہ۔اور ابھی تین سو پاؤنڈ اور خرچ ہوگا اور اس طرح دس ہزار روپیہ خرچ ہو جائے گا۔مشرقی افریقہ میں دارالسلام میں ایک عالیشان مسجد تعمیر ہورہی ہے اور دار التبلیغ تعمیر ہورہا ہے۔انڈونیشیا میں پاڈانگ میں ایک مسجد تیار ہو رہی ہے جس پر اڑھائی تین لاکھ روپیہ خرچ کا اندازہ ہے۔اسی طرح جاوا، سماٹرا ، سولاویسی 16 (سیلبس ) میں چارنئی مساجد قائم کی گئی ہیں۔جرمنی میں ہیمبرگ میں مسجد کے لئے زمین خریدی جا چکی ہے پلان کی منظوری آ جائے تو کام شروع ہو جائے گا۔لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان کی گورنمنٹ ہم کو ایکسچینچ دے۔ابھی تک انہوں نے منظور نہیں کیا۔جب وہ منظور ہو جائے گا تو وہ کام بھی شروع ہو جائے گا۔اس مسجد پر ڈیڑھ لاکھ روپیہ کے قریب خرچ ہوگا (جس میں سے چوبیس ہزار جمع ہو چکا ہے) سوا لاکھ کے قریب ابھی اور روپیہ چاہیے۔عورتوں نے ہالینڈ کی مسجد کا چندہ اپنے ذمہ لیا تھا مگر اس پر بجائے ایک لاکھ کے جو میرا اندازہ تھا ایک لاکھ چوہتر ہزار روپیہ خرچ ہوا۔اٹھہتر ہزار اُن کی طرف سے چندہ آیا تھا گویا ابھی چھیانوے ہزار باقی ہے۔پس عورتوں کو بھی میں کہتا ہوں کہ وہ چھیانوے ہزار روپیہ جلد جمع کریں تاکہ مسجد ہالینڈ ان کی ہو جائے۔مسجد ہالینڈ کا نقشہ بن کر آ گیا ہے جس میں بجلی بھی لگی ہوئی ہے اور مسجد خوب نظر آ جاتی ہے۔لجنہ اماءاللہ نے اس کا بھی چندہ رکھا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ دو آنے کا ٹکٹ ضرور لیں۔زیادہ کی توفیق ہو تو زیادہ کا ٹکٹ لے کر مسجد دیکھ لیں جس کا نقشہ بن کر آیا ہے اور انہوں نے اس کے اندر بجلی کا بھی انتظام کیا ہوا ہے۔بجلی سے اندر روشنی ہو جاتی ہے اور پتا لگ جاتا ہے کہ وہ کیسی شاندار مسجد ہے۔مگر ہمارے پروفیسر ٹلٹاک جو جرمنی کے ایک پروفیسر ہیں وہ بیان کرتے ہیں کہ ہیمبرگ کی مسجد کا جو ہمارے ذہن میں نقشہ ہے وہ ہالینڈ کی مسجد سے زیادہ شاندار ہوگا۔نے مشن بھی ہم خدا کے فضل سے کھول رہے ہیں اور ان کے ساتھ مبلغ بھی بڑھیں گے۔