انوارالعلوم (جلد 26) — Page 43
انوار العلوم جلد 26 43 خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت مثلاً مشرقی افریقہ سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ جنوبی روڈ یشیا ( یہ افریقہ کے ساحل پر ایک بہت بڑا علاقہ ہے ) اور نیا سا لینڈ (Nyasaland ) اور بلجیئن کا نگو 17 میں ہمارے سواحیلی اخبار اور سواحیلی ترجمہ قرآن مجید بھجوائے گئے تھے وہاں لوگ بکثرت احمدیت کی طرف مائل ہورہے ہیں اور بلجیئن کانگو کے متعلق یہ اطلاع ملی ہے کہ وہاں سینکڑوں احمدی ہو چکے ہیں اور ان ملکوں کے لوگوں نے مبلغین کا مطالبہ کیا ہے۔فلپائن جو امریکہ کے ماتحت ایک علاقہ ہے اور نہایت اہم ہے پہلے یہاں مسلمان آبادی تھی سارا علاقہ مسلمان تھا اور ترکوں اور عربوں کے ماتحت تھا (اب آزاد ہو چکا ہے ) سپین نے اس کو فتح کیا اور جس طرح سپین نے اپنے ملک سے مسلمانوں کو نکال دیا تھا اُسی طرح فلپائن پر حملہ کر کے اُس نے اِس کو فتح کیا اور تلوار کے نیچے گرد نہیں رکھ کر سب سے اقرار کروایا کہ ہم مسلمان نہیں عیسائی ہیں۔تمہاری غیرت کا تقاضا تھا کہ تم وہاں جاؤ۔سپین کے متعلق بھی تمہاری غیرت کا تقاضا تھا۔ہم نے وہاں مبلغ بھجوایا لیکن پاکستانی گورنمنٹ زور دے رہی ہے کہ اس مبلغ کو واپس بلا لو کیونکہ سپینش گورنمنٹ کہتی ہے کہ ہم یہاں تبلیغ کی اجازت نہیں دے سکتے۔حالانکہ ان کو چاہیے تھا کہ وہ پین گورنمنٹ کو کہتے کہ تم کو یہ کوئی حق نہیں کہ تم ہمارے مبلغ کو نکالو۔ہمارے ملک میں بیسیوں عیسائی مبلغ ہیں اگر تم اسے نکالو گے تو ہم بھی تمہارے مبلغوں کو نکال دیں گے۔لیکن بجائے اس کے انہوں نے مغربی پاکستان کی گورنمنٹ کو لکھا اور مغربی پاکستان کی گورنمنٹ نے مجھے لکھا کہ اس مبلغ کو واپس بلالو سپینش گورنمنٹ پسند نہیں کرتی۔ادھر فلپائن کے جو لوگ ہیں وہ بھی چونکہ نئے عیسائی ہیں پہلے مسلمان تھے ان میں بھی تعصب زیادہ ہے۔ان کے ہاں بڑی کوشش کی گئی کہ کسی طرح وہاں مبلغ جائے لیکن وہاں سے اجازت نہیں مل سکی۔جب کبھی ویزا کے لئے کوشش کی جاتی ہے وہ انکار کر دیتے ہیں۔مگر ہمارا خدا حکومتوں سے بڑا خدا ہے۔فلپائن گورنمنٹ یا امریکن گورنمنٹ اگر وہاں جانے سے روکے گی تو بنتا کیا ہے۔اللہ نے ایسا سامان کر دیا کہ پچھلے سال جاپان میں ایک مذہبی انجمن بنی۔اُس نے مجھے دیکھی لکھی کہ اپنا کوئی مبلغ بھجوائیں۔میں نے خلیل ناصر صاحب جو واشنگٹن کے مبلغ ہیں ان کو وہاں بھجوا دیا۔وہ وہاں گئے تو وہاں سے ان کو موقع لگا کہ وہ واپسی میں کچھ دیر فلپائن ٹھہر