انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 41 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 41

انوار العلوم جلد 26 41 خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت گولڈ کوسٹ میں اٹھہتر مبلغ کام کر رہے ہیں۔جن میں سے پاکستانی پانچ ہیں اور مقامی جہتر ہیں۔نائیجریا میں چھ مبلغ کام کر رہے ہیں۔مشرقی افریقہ میں ہیں مبلغ کام کر رہے ہیں جن میں پاکستانی سات ہیں اور مقامی تیرہ ہیں۔شام میں ایک کام کر رہا ہے۔مصر میں ایک پاکستانی ہے۔اسرائیل میں ایک پاکستانی ہے۔ماریشس میں دو پاکستانی ہیں مقامی ایک ہے۔لبنان میں ایک پاکستانی ہے۔سیلون میں دو مبلغ ہیں جن میں سے ایک پاکستانی ہے اور ایک مقامی ہے۔برما میں ایک پاکستانی ہے۔سنگا پور میں تین مبلغ ہیں جن میں سے پاکستانی دو ہیں اور مقامی ایک ہے۔برٹش نارتھ بور نیبو میں دو مبلغ کام کر رہے ہیں جو دونوں پاکستانی ہیں۔انڈونیشیا میں دس مبلغ کام کر رہے ہیں جن میں سے چار پاکستانی ہیں اور مقامی چھ ہیں۔مسقط میں ایک ہے جو پاکستانی ہے۔لائبیریا میں ایک ہے جو پاکستانی ہے۔ڈچ گی آنا میں ایک ہے جو پاکستانی ہے۔یہ سارے 155 ہیں۔ان میں وہ مبلغین شامل نہیں جو باہر کام کرتے تھے لیکن اس وقت چھٹی پر ہیں ایسے مبلغین کی تعداد 23 ہے۔ان ساروں کو ملا کر یہ لسٹ 178 کی بن جاتی ہے۔آپ لوگ یہ سمجھ لیتے ہیں کہ پانچ چھ آدمی ہیں اور باہر تنگ سے تنگ اور ادنیٰ سے ادنی گزارہ بھی بیس پونڈ ماہوار میں ہوتا ہے۔اگر دس پونڈ بھی فرض کر لیں تو 178 مبلغین کا خرچ 1780 پونڈ بن جاتا ہے اور اگر ہمیں پونڈ خرچ ہو تو 3560 پونڈ بن جاتا ہے۔مشنوں کے کرائے اور ان کے دوروں کے اخراجات اور لٹریچر کی اشاعت یہ ساری رقم مل کر کم سے کم بارہ ہزار پونڈ بن جاتی ہے۔اور پھر مرکزی اخراجات علیحدہ ہیں اور آنے جانے کے کرائے الگ ہیں۔یہ سارا خرچ ملا کر قریباً بیس ہزار پونڈ بنتا ہے اور بیس ہزار پونڈ تین لاکھ روپیہ کے قریب بن جاتا ہے۔اور پھر قرآن مجید کی اشاعت ہے اور دوسری اشاعتیں ہیں یہ ساری مل کر پانچ چھ لاکھ روپیہ سالانہ کا خرچ بن جاتا ہے۔آپ لوگ خیال کر لیتے ہیں پانچ چھ مبلغ ہیں۔پانچ چھ مبلغ نہیں بلکہ ہمارے مبلغ خدا کے فضل سے 178 ہیں جو اس وقت کام کر رہے ہیں اور ابھی بہت سے مبلغ تیار ہورہے ہیں۔اگر یہ نے مبلغ باہر ملکوں میں گئے تو خدا تعالیٰ کے فضل سے پانچ سات سو مبلغ کام کرنے والے ہو جائیں گے اور ابھی انڈیا کے مبلغ ہم نے نہیں لئے۔یہ سارے ملا کر ایک بہت بڑی تعداد بن