انوارالعلوم (جلد 26) — Page 637
انوار العلوم جلد 26 637 پیغامات خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع (1962ء-10-20) پر ریکارڈڈ پیغام أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ خدام الاحمدیہ! بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ آپ کو یا د رکھنا چاہئے کہ آپ اسلام اور احمدیت کے خدام ہیں اس لئے آپ پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔آپ کو اپنے اخلاق وغیرہ ایسے بنانے چاہئیں کہ بجائے خادم بننے کے آپ دنیا کے مخدوم بن جائیں۔دنیا حق کی متلاشی ہے۔تبلیغ کرنے کی بہت ضرورت ہے۔آپ کو چاہئے کہ اسلام کی تبلیغ میں لگے رہیں تا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت ساری دنیا میں پھیل جائے اور دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمارا مقدس مرکز قادیان ہمیں جلد واپس دلا دے۔“ 66 الفضل 23 اکتوبر 1962 ء ) ممبرات لجنہ اماءاللہ کے سالانہ اجتماع (1962ء-10-20) پر ریکارڈڈ پیغام اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ ممبرات لجنہ اماء الله ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ لجنہ کا اجتماع شروع ہے میں بیماری کی وجہ سے تقریر نہیں کر سکتا لیکن آپ تک یہ پیغام پہنچا تا ہوں کہ آپ کو یا درکھنا چاہئے کہ عورتوں کے بھی فرائض ہوتے ہیں۔اگلی نسل ان کی تربیت سے ہی پیدا ہوتی ہے۔اس لئے کوشش کرو کہ اگلی نسل مضبوط ہوا اور اسلام کو دنیا میں