انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 638 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 638

انوار العلوم جلد 26 638 پیغامات پھیلائے۔اس وقت عیسائیت کا غلبہ ہے مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سب سے بڑے نبی اور دنیا کے نجات دہندہ ہیں اس لئے اسلام کو پھیلانے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت کو دنیا میں قائم کرنے کی تمہیں پوری کوشش کرنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ آپ کو توفیق دے۔“ (الفضل 23 /اکتوبر 1962ء) پیغام انصار اللہ کے سالانہ اجتماع (1962ء-10-28 ) پر ریکارڈڈ اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ انصار الله ! 66 اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ مجھے افسوس ہے کہ میں بیماری کی وجہ سے آپ کے جلسہ میں شرکت نہیں کر سکتا لیکن آپ کو آپ کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتا ہوں تبلیغ کریں ،تبلیغ کریں ،تبلیغ کریں یہاں تک کہ حق آجائے اور باطل اپنی تمام نحوستوں کے ساتھ بھاگ جائے اور اسلام ساری دنیا میں پھیل جائے اور دنیا میں صرف محمد رسول اللہ کی حکومت ہو۔اسی کام کی طرف میں آپ کو بلاتا ہوں۔اب دیکھنا ہے کہ مَنْ اَنْصَارِی إِلَى اللَّه تحریک جدید کے نئے سال کا بھی اعلان کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو قربانیوں کی توفیق دے۔امِيْنَ اللَّهُمَّ امِيْنَ خاکسار مرزا نمود و احمد خلیفہ المسیح الثانی ( الفضل 30 اکتوبر 1962ء)