انوارالعلوم (جلد 26) — Page 636
انوار العلوم جلد 26 636 پیغامات عہد یداروں کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ اس طرف خاص طور پر توجہ کریں۔اس غرض کیلئے مناسب ہوگا کہ ہر جماعت میں سیکرٹری وصایا مقرر کئے جائیں جو اس تحریک کو چلاتے رہیں۔اسی طرح امراء اور مربیان سلسلہ کو بھی چاہئے کہ وہ اس تحریک کو زندہ رکھنے کی کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کے ساتھ ہو اور وہ ہمیشہ اسلام اور احمدیت کی اشاعت کے لئے آپ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ قربانیوں کی توفیق عطا فرمائے۔والسلام خاکسار مرزا محمود احمد "21-2-, 1962 الفضل 23 فروری 1962 ء ) پاکستان میں نئے آئینی دور کے آغاز پر ( 9 جون 1962 ء کو ) صدر محمد ایوب خاں کے نام برقی پیغام پاکستان کو پہلے سے بڑھ کر پُر مسرت اور خوشحال تر بنانے کی مساعی میں میری دعا ئیں اور نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی برکت سے نوازے اور اس تعلق میں آپ کی مساعی کو با برکت فرمائے۔مرزا بشیر الدین محمود احمد امام جماعت احمدیہ الفضل 13 جون 1962