انوارالعلوم (جلد 26) — Page xlviii
انوار العلوم جلد 26 چکنا چور ہوگا" (24) پیغامات 37 تعارف کنند جلد ھذا کے آخر پر حضرت مصلح موعود کے اُن بصیرت و ایمان افروز پیغامات کو بھی جمع کر دیا گیا ہے جو حضرت مصلح موعود نے فروری 1957 ء سے ستمبر 1965 ء تک جماعت کے مختلف اداروں تنظیموں کے اجتماعات اور مساجد کے افتتاحوں پر دیئے۔ان تاریخی پیغامات کی گل تعداد 64 ہے۔ان میں سے بعض پیغام تو وقتی نوعیت کے تھے لیکن اکثر پیغام جماعتی تاریخ کا دھارا تبدیل کرنے والے تھے۔یہ عرصہ وہ ہے جب ہمارے پیارے امام حضرت خلیفہ امسیح الثانی مصلح موعود بیمار رہے۔اسی بیماری اور نقاہت کے ایام میں اسلام اور احمدیت کی اشاعت، مساجد کی تعمیر اور تبلیغ کا جو جذبہ اور ولولہ حضرت مصلح موعود میں پایا جاتا ہے وہ ان پیغامات سے عیاں ہے۔حضور کے پیغامات میں سے چند حصے قارئین کے لئے پیش کئے جاتے ہیں۔ی ٹانگانیکا ( تنزانیہ ) میں مسجد کی تعمیر کے موقع پر پیغام میں فرمایا: "مسجد کا نام السلام رکھا جائے۔مسجد کی عزت و حرمت ہمیشہ برقرار رکھو۔اس میں ہمیشہ نماز باجماعت ادا کرتے رہو اور زیادہ سے زیادہ تعداد کو اسلام اور احمدیت میں شامل کرنے کی کوشش کرو" ہیمبرگ میں مسجد کے افتتاح کے موقع پر اہل جرمنی کے نام پیغام میں فرمایا: "خدا کرے کہ جرمن قوم جلد اسلام قبول کرے اور اپنی اندرونی طاقتوں کے مطابق جس طرح وہ یورپ میں مادیات کی لیڈر ہے روحانی طور پر بھی لیڈر بن جائے"۔ی مجلس خدام الاحمدیہ کراچی کے سالانہ اجتماع پر پیغام میں خدام الاحمدیہ کے معنی بیان کرتے ہوئے فرمایا: خدام الاحمدیہ کے یہ معنی نہیں کہ یہ احمدیت کے خادم ہیں بلکہ یہ کہ احمدیوں میں سے بنی نوع انسان کے یہ خادم ہیں"