انوارالعلوم (جلد 26) — Page 118
انوار العلوم جلد 26 118 خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت میری موجودگی میں پڑھا دیں۔چنانچہ ہم دونوں گئے۔مولوی صاحب اپنی دکان میں موجود نہ تھے ہم انتظار کرتے رہے۔کچھ دیر کے بعد مولوی صاحب تشریف لے آئے۔میرا خط چودھری صاحب نے مولوی صاحب کو پڑھایا۔مولوی صاحب کا رنگ زرد ہو گیا۔کچھ سکتے کے بعد فرمانے لگے نہیں میں نے نہیں کہا۔چودھری صاحب نے فرمایا لکھ دیجئے۔کہنے لگے اچھا لکھ دیتا ہوں چنانچہ ان کے دفتر کا کاغذ لے کر مولوی صاحب نے لکھا کہ میں نے ہرگز کوئی ایسی بات نہیں کی جس کے متعلق حاجی صاحب نے لکھا ہے۔چودھری صاحب فرمانے لگے کیا آپ آپ بھی مُصر ہیں؟ میں نے کہا ہاں! اور مجھے یہ کاغذات دیجئے۔میں اس پر مزید لکھتا ہوں۔چنانچہ میں نے یہ الفاظ لکھے کہ مجھے سخت صدمہ ہوا کہ مولوی صاحب ایک ایسی بزرگ ہستی کی اولاد ہیں جو ہمارے خلیفہ اول رہ چکے ہیں انہوں نے صریح جھوٹ بول کر مجھے ہی نہیں بلکہ حضرت خلیفہ اول کی روح کو بھی تکلیف پہنچائی ہے۔مجھے ان سے یہ توقع نہ تھی کہ انکار کریں گے۔مجھے معاخیال ہوا کہ اگر احمدیت کا یہی نمونہ ہے تو غیر از جماعت لوگوں پر اس کا کیا اثر ہوگا۔چنانچہ یہ دونوں تحریریں جناب چودھری اسد اللہ خاں صاحب اپنے ساتھ لے گئے۔خط مورخہ 1956ء-7-29) مکرم میاں غلام غوث صاحب ہیڈ کلرک اسی طرح میاں غلام غوث صاحب ہیڈ کلرک میونسپل کمیٹی ربوہ کی گواہی میونسپل کمیٹی ربوہ کی شہادت بھی قابل ذکر ہے۔وہ لکھتے ہیں :۔تقریباً تین چار ماہ کا عرصہ گزرا ہے تاریخ یاد نہیں حضرت ڈاکٹر مرزا منور احمد صاحب آنریری سیکرٹری میونسپل کمیٹی ربوہ نے مجھے حکم دیا تھا کہ میں مکرم مولوی عبدالمنان صاحب انچارج صیغه تالیف و تصنیف تحریک جدید