انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 281 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 281

انوار العلوم جلد 25 281 سیر روحانی نمبر (9) رکھتی ہیں کیونکہ قرآن کریم کا زیادہ تر دین سے ہی تعلق ہے۔عالم روحانی کے سب سے بڑے سمندر تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں مگر اُن سے آگے دنیا میں کئی قسم کی روحانی نہریں جاری ہوئیں۔چنانچہ دیکھ لو ایک نہر شریعت کی چلی۔پھر اسی نہر میں سے ایک حنفی نہر نکلی ، ایک شافعی نہر نکلی ، ایک مالکی نہر نکلی، ایک حنبلی نہر نکلی۔یہ مختلف قسم کی نہریں ہیں جو شریعت کی نہر میں سے جاری ہوئیں۔پھر ایک شیعوں کی نہر جاری ہوئی، ایک سنیوں کی نہر جاری ہوئی، ایک خارجیوں کی نہر جاری ہوئی اور ان کے ذریعہ سے شریعت کے مختلف پہلو زیر بحث آتے رہے۔پھر ایک تصوف کی نہر چلی، ایک فلسفہء شریعت کی نہر چلی جس کے بہت بڑے بانی ہمارے شاہ ولی اللہ صاحب اور امام ابن تیمیہ تھے۔اور آخر میں سب سے زیادہ اہم کام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کیا۔پھر سیاست کی ایک نہر چلی جو حضرت ابو بکر، حضرت عمرؓ حضرت عثمانؓ اور حضرت علی سے شروع ہوئی اور پھر وہ آگے نکلتی چلی گئی۔اور اس طرح یہ روحانی سلسلہ جو سیاست مذہبی اور فلسفہ ء مذہبی اور احکام شریعت کی حکمتوں اور ان کی ضرورتوں کے ساتھ تعلق رکھتا تھا دنیا میں وسیع سے وسیع تر ہوتا چلا گیا۔پھر اخلاق فاضلہ کی ایک نہر جاری ہوئی جسے امام غزالی نے اور بھی لمبا کیا اور اس سے زمین کو سیراب کیا۔اسی طرح تصوف میں جنید شبلی حضرت معین الدین صاحب چشتی بہاؤالدین صاحب نقشبندی۔شہاب الدین صاحب سہر وردی وغیرہ جیسے عظیم الشان لوگ گزرے۔اور پھر یہ ساری نہریں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام میں آکر مدغم ہو گئیں۔اور پھر ایک نئی نہر دُنیا میں چل پڑی اور آپ کے ذریعہ سے پرانی روحانی نہریں بھی جاری رہیں۔پرانے زمانہ کے بادشاہوں نے جتنی نہریں بنائی تھیں وہ سب کی سب ختم ہو گئیں لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نہر اب تک چلی جارہی ہے۔دنیوی اور روحانی نہروں میں بعض نمایاں فرق اب دیکھو دنیا کی ย نہریں تو خشک ہو جاتی ہیں مگر یہ نہریں وہ ہیں جو خشک نہیں ہوتیں۔دنیوی نہروں سے جسمانی غلہ پکتا ہے