انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 448 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 448

انوار العلوم جلد 25 448 قرون اولیٰ کی مسلمان خو ہوا ہے اور تجھے اپنی بیوی سے پیار سوجھ رہا ہے۔اس صحابی کو بیوی کے اس فقرہ سے سخت چوٹ لگی وہ اُسی وقت گھوڑے پر سوار ہو گئے اور جدھر اسلامی لشکر گیا تھا اُدھر روانہ ہو گئے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جاملے۔اگر ان منافقوں کی بیویاں بھی اسی قسم کا اخلاص دکھاتیں تو ان کے مردوں کو منافقت دکھانے کی جرات ہی نہیں ہو سکتی تھی۔ایک منافق کا سالا یہاں آیا تھا۔میں نے اُسے کہا تھا تم میاں بشیر احمد صاحب کے پاس جاؤ اور اُن سے پوچھ لو کہ ہم نے ان لوگوں کو کیس کیس طرح سمجھانے کی کوشش کی ہے۔چنانچہ وہ میاں بشیر احمد صاحب کے پاس گیا اور انہوں نے اُسے تفصیل کے ساتھ تمام باتیں سمجھائیں۔بعد میں اس نے بتایا کہ میں اپنی بہن کے پاس گیا تھا۔میں اُسے کہہ آیا ہوں کہ ہمارا باپ مر گیا تو ہم نے اُسے کونسا بچا لیا تھا اسی طرح اگر تیرے خاوند نے توبہ نہ کی اور اس نے معافی نہ مانگی تو ہم تجھے بھی مردہ سمجھ لیں گے۔لیکن اگر تو اپنے خاوند سے قطع تعلق کرلے تو میر اگھر تیر اگھر ہے۔تو میرے پاس آجائے تو میں تیر اسارا بوجھ اُٹھا لوں گا۔لیکن اگر تو اپنے خاوند سے قطع تعلق نہ کرے اور اس کے ساتھ ہی رہے تو پھر میں تیرا منہ بھی نہیں دیکھوں گا۔غرض ایسے رشتہ دار بھی موجود ہیں جنہوں نے دین کی خاطر اپنے رشتہ داروں سے بے تعلقی کا اظہار کیا مگر وہ عورتیں بھی ہیں جو منافقت میں اپنے خاوندوں کے ساتھ ہیں بلکہ وہ خیال کرتی ہیں کہ اگر اُن کے خاوند منافقت میں کچھ اور ترقی کر لیں تو شاید انہیں فائدہ پہنچ جائے۔غرض اسلام کا کوئی پہلو لے لو اس میں عورت مرد سے پیچھے نہیں۔تم اپنے دلوں سے اس خیال کو دُور کر دو جو بعض بیوقوف مردوں نے ڈالا ہے کہ عورت بڑی مظلوم ہے۔تم مظلوم نہیں ہو بلکہ خدا تعالیٰ نے تمہیں وہ حکومت بخشی ہے جس کے مقابلہ میں دُنیا کی کوئی حکومت نہیں ٹھہر سکتی۔پاکستان کی حکومت کو دیکھ لو کئی لوگ ایسے ہیں جو اُسے گالیاں دیتے ہیں مگر بیوی کی حکومت کو کوئی گالی نہیں دیتا۔اگر کوئی شخص کسی ہے کہ تو اپنی بیوی سے محبت اور پیار نہ کر تو وہ کہے گا تو بڑا خبیث ہے ، تو میرے گھر میں فتنہ ڈالنا چاہتا ہے میں تیری بات نہیں مان سکتا۔لیکن اگر اس شخص کے سامنے کوئی