انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 449 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 449

انوار العلوم جلد 25 449 قرون اولیٰ کی مسلمان خو پاکستان کے کسی عہدیدار کے متعلق کہے کہ وہ بڑا گندہ ہے تو شاید وہ اسکی تصدیق کرنے لگ جائے۔غرض کوئی شخص اپنی بیوی کی حکومت کے خلافت کوئی بات نہیں سن سکتا۔پس تمہیں خدا تعالیٰ نے بڑا اچھا موقع دیا ہے آج تم ویسی ہی خدمات کر سکتی ہو جیسی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابیات نے کیں۔تم ویسی ہی خدمات کر سکتی ہو جیسی حضرت ہاجرہ نے کیں، تم ویسی ہی خدمات کر سکتی ہو جیسی کرشن علیہ السلام کی گوپیوں نے کیں، تم ویسی ہی خدمات کر سکتی ہو جیسی حضرت عیسی علیہ السلام کی والدہ حضرت مریم نے کیں۔حضرت عیسی علیہ السلام کے حالات سے بھی پتہ لگتا ہے کہ اُن کی زیادہ تر خدمت عورتوں نے ہی کی ہے۔جب حضرت عیسی علیہ السلام کی مخالفت بڑھ گئی تو انجیل میں آتا ہے کہ ایک عورت آپ کے پاس آئی اور اُس نے بڑا قیمتی عطر آپ کے پیروں پر ڈالا اور پھر اُس نے اپنے بال کھولے اور ان بالوں سے آپ کے پاؤں پونچھنے شروع کئے 15 لوگوں نے کہا یہ کتنی بے وقوف عورت ہے اس نے عطر ضائع کیا ہے۔اس عطر کی قیمت سے کئی غریب پل سکتے تھے۔حضرت عیسی علیہ السلام نے فرمایا تم اس عورت کو کیوں دق کرتے ہو۔اس نے تو میرے ساتھ بھلائی کی ہے کیونکہ غرباء تو ہمیشہ تمہارے پاس رہیں گے لیکن میں تمہارے پاس ہمیشہ نہیں رہوں گا 10 پھر جب آپ کو صلیب پر چڑھایا گیا تو آپ کے پاس آپ کی والدہ حضرت مریم کے علاوہ تین چار اور عور تیں بھی تھیں 17 عیسائی کتب میں اس واقعہ کی جو تصاویر دی گئی ہیں اُن کو دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مریم نے تو بہت ضبط سے کام لیا ہے اور اُن کی آنکھ میں آنسو نہیں لیکن دوسری عورتوں کی آنکھوں سے آنسو ڈھلک رہے ہیں۔پھر انجیل میں آتا ہے کہ جب تین دن کے بعد حضرت مسیح علیہ السلام قبر سے نکالے گئے تو سب سے پہلے عور تیں ہی ان کے پاس آئیں، مرد نہیں آئے 13 پھر جب آپ پھانسی کی سزا سے بچ کر ادھر اُدھر چھپتے پھرتے تھے تو تاریخ میں آتا ہے کہ ہر جگہ جہاں آپ پہنچتے عور تیں وہاں پہنچ جاتیں اور آپ سے دین کی باتیں سیکھتیں۔مرد ڈر کے مارے آپ کے قریب نہیں آتے تھے 12 گویا انجیل سے بھی پتہ لگتا ہے کہ ابتدائے عیسائیت میں