انوارالعلوم (جلد 25) — Page 325
325 انوار العلوم جلد 25 منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات حملہ کیا تھا۔ہمارے ایک دوست نے عراق سے لکھا تھا کہ مباہلہ کے پرچے پیغام بلڈنگ سے اشاعت کے لئے عراق بھیجے جاتے ہیں۔پس یہ ایک مزید ثبوت پیغامیوں کی شراکت کا ہے۔ہمارے ایک دوست جو اُس وقت آیادان کمپنی میں نوکر تھے اور بھیرہ کے رہنے والے ہیں۔ان کا ایک لڑکا ایسٹ پاکستان میں نو کر ہو تا تھا۔ان سے یہ اطلاع ہم کو ملی تھی۔ان کے نام میں گل کا لفظ بھی آتا تھا۔اس وقت مجھے نام بھول گیا۔اگر ان کو یہ واقعہ یاد ہو تو ایک دفعہ مجھے پھر لکھیں جب ایک پیغامی لیڈر نے مجھے یہ کہا تھا کہ ہم نے کوئی ایسا پروپیگینڈا عراق میں نہیں کیا۔تو ان کے ایک رشتہ دار نے یہ کہا تھا کہ یہ جھوٹ ہے۔میرے پاس اس پیغامی لیڈر نے ان الزامات کی تصدیق لکھ کر بھیجی ہے۔یہ صاحب کسی وقت کراچی میں رہتے تھے۔مرزا محمود احمد "29-7-56 (الفضل 31 جولائی 1956ء) (10) منافقین کی سازش کے متعلق تازہ پیغامات تم میں سے ہر ایک کو ہوشیار ہونا چاہئے " تحقیق سے ثابت ہو گیا ہے کہ اللہ ر کھانے میاں بشیر احمد صاحب پر جھوٹ بولا وہ چٹھی جو یہ میاں بشیر احمد صاحب کی بتاتا ہے وہ ہمیں مل گئی ہے اور اس میں اپنے کسی ماتحت کو یہ حکم دیا گیا کہ سفارشی خط دینا بالکل غلط ہے یہ تمہارا اپنا کام ہے کہ تم احمدیوں پر اپنا اچھا اثر پیدا کر و خلیفتہ المسیح کو اس بارہ میں تنگ کرنا درست نہیں۔اس سے ثابت ہے حسب دستور اس کذاب نے ہر معاملہ میں جھوٹ بولا ہے اسی طرح اس معاملہ میں بھی جھوٹ بولا ہے۔نہ میاں بشیر احمد صاحب کو یہ اختیار تھا کہ بغیر میرے پوچھے پوری معافی دیتے نہ انہوں نے ایسا کیا بلکہ اس شخص نے ایسے ہی دجل سے کام لیا جیسا کہ حضرت عثمان کے قتل کے مرتکب مسلمانوں کو دھوکا دیا کرتے تھے۔کبھی کہتے تھے کہ