انوارالعلوم (جلد 25) — Page 326
326 منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات انوار العلوم جلد 25 علی ہمارے ساتھ ہیں کبھی دوسرے صحابہ کا نام لیتے تھے کہ وہ ہمارے ساتھ ہیں کم از کم اتنا ثابت ہو گیا کہ اس فتنہ کے بانی اچھی طرح حضرت عثمان کے قاتلوں کی سکیم کا مطالعہ کر رہے ہیں اور ان کی سکیم پر چلنا چاہتے ہیں۔اس کے بعد بھی اگر کوئی احمدی ان لوگوں سے دھوکا کھاتا ہے تو وہ یقیناً احمدی نہیں اگر شیطان جبرائیل کے بھیس میں بھی آئے تو مومن اس سے دھوکا نہیں کھا سکتا۔پس تم میں سے ہر شخص کو ایسا ہی ہوشیار ہونا چاہئے کہ کوئی شخص اپنی نسل کے سلسلہ کو خواہ کہیں تک پہنچا تا ہو اور کوئی شخص خواہ کتنے ہی بڑے آدمی کو اپنا مؤید قرار دیتا ہو۔آپ اس پر لعنت ڈالیں۔اور اپنے گھر سے نکال دیں۔اور ساری جماعت کو اس سے ہوشیار کر دیں۔ایک دفعہ جماعت پیغامی فتنہ کا مقابلہ کر چکی ہے کوئی وجہ نہیں کہ اب اس سے دو سو گنے زیادہ ہو کر پیغامی فتنہ کا مقابلہ نہ کیا جاسکے۔مرزا محمود احمد “ میاں عبد الوہاب صاحب کا خط میرے نام اور اس کا جواب نقل خط میاں عبد الوہاب صاحب ” نہایت ہی پیارے آقا ! السّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ الفضل میں اللہ رکھا کے متعلق ایک مضمون پڑھا۔اس سلسلہ میں بد قسمتی سے میرا نام بھی آگیا ہے اور حضور نے عاجز پر اظہارِ ناراضگی بھی فرمایا ہے جس سے صدمہ ہوا۔إِنَّا لِلَّهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ۔اس سلسلہ میں ایک چٹھی بذریعہ عام ڈاک خدمت عالی میں بھیج چکا ہوں، معاملہ کی نزاکت کے پیش نظر اس کی نقل بذریعہ رجسٹری بھیج رہا ہوں۔اس سلسلہ میں ایک صورت یہ بھی ہو سکتی تھی کہ میں خاموش ہو جاتا اور اس معاملہ کو خدا تعالیٰ کے سپر د کر دیتا مگر چونکہ آپ میرے پیارے امام اور آقا ہیں اور مجھے آپ سے بچپن سے دلی اُنس رہا ہے یقین رکھتا ہوں کہ آپ بھی اس تعلق کو جانتے ہیں اس لئے اللہ رکھا کے نام اس خط کی حقیقت خدمت عالی میں لکھتا ہوں۔اللہ رکھا کے نام یہ خط غالباً حضرت اماں جی کی تعزیت کے جواب میں لکھا گیا ہے۔