انوارالعلوم (جلد 25) — Page 324
انوار العلوم جلد 25 324 (9) منافقوں کی مزید پر وہ دری احباب جماعت احمدیہ ! منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات خادم دین اللہ رکھا درویش حال مری الفضل 29 جولائی 1956ء) السّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ آج ایک خط میری بیوی اُمّم متین کے نام آیا جس کا لکھنے والا اپنے آپ کو عورت ظاہر کرتا ہے۔لیکن ربوہ کے لوگوں سے واقف ضرور ہے۔کیونکہ اس نے پتہ پر آپا مریم صدیقہ و مہر آپ “ لکھا ہے۔اس اپنے آپ کو عورت ظاہر کرنے والے مرد نے جولائی 1929ء کے ”مباہلہ“ کے پرچہ کا ایک کٹنگ بھی بھیجا ہے۔خط لکھنے والے کا خط اتنا خراب ہے۔اور اس نے بگاڑ کر پنسل سے اس طرح لکھا ہے کہ صاف معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو چھپانے کی کوشش کرتا ہے۔مباہلہ اخبار وہی ہے جو کسی زمانہ میں جھوٹے خط بنا کر اپنے اخبار میں شائع کرتا رہتا تھا۔اور ان خطوں پر لکھا ہوتا تھا ایک معصوم عورت کا خط۔لیکن ہر خط گمنام ہو تا تھا اور اوپر لکھا ہو تا تھا نقل مطابق اصل اور اندر اکثر خطوں میں یہ ہو تا تھا کہ میں مباہلہ کرنے کے لئے تیار ہوں۔ہر عقلمند انسان سمجھ سکتا ہے کہ گمنام شخص سے مباہلہ کون کر سکتا ہے۔یہ فقرہ اس لئے بڑھایا جاتا تھا کہ احمق لوگ اس سے متاثر ہو جائیں۔اس بات کو بھی ہر عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ دُنیا کی وہ کونسی عورت ہے جو 27 سالہ پہلے مباہلہ کے کٹنگ کو محفوظ رکھے گی۔صاف ظاہر ہے کہ وہ بد بخت جو مباہلہ والوں کی پارٹی میں شامل تھے۔یا تو انہوں نے یہ کٹنگ چھپارکھے تھے کہ کسی وقت ان کو شائع کریں گے ، یا آج پھر مباہلہ والوں کے دوست مباہلہ والوں سے ان کے پرانے اخباروں کے کٹنگ لے کر جماعت میں پھیلا رہے ہیں۔اس سے جماعت سمجھ سکتی ہے کہ موجودہ فتنہ کے پیچھے وہی پرانے سانپ ہیں جنہوں نے ایک وقت احمدیت پر