انوارالعلوم (جلد 25) — Page 192
انوار العلوم جلد 25 192 افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1955ء تو بڑے مایوس ہو جاتے ہیں کہ بہت چھوٹی تقریر ہوئی ہے۔لیکن اصل تقریر تو وہی ہے جس کو آپ اپنے دل میں رکھ لیں۔جو میرے منہ سے نکل کر ہوا میں اُڑ جائے وہ کوئی تقریر نہیں چاہے وہ آٹھ گھنٹے کی ہو یا نہیں گھنٹے کی ہو۔اور جو آپ اپنے دل میں رکھ لیں وہ پانچ منٹ کی بھی بڑی ہے۔سو دعائیں کرتے رہو ، جلسہ کے ایام میں ذکر الہی کرو اور یہ۔بھی دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ جو مجھے بولنے کی توفیق دے وہ صحت کے ساتھ دے۔میں نے خدام کے جلسہ میں کہا تھا کہ اب تو مجھے کوئی "زندہ باد" کہتا ہے تو میرا دل گھٹنے لگ جاتا ہے۔میں کہتا ہوں کہ بیماری میں "زندہ باد" کا کیا فائدہ ہے۔دوست یہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ صحت دے اور صحت کے ساتھ اپنی خوشنودی کے مطابق کام کرنے کی توفیق دے۔اور صحت کے ساتھ اور خدا تعالیٰ کی خوشنودی کے ساتھ کام کرنے کی توفیق ملے تو تھوڑے سال بھی بڑے کافی ہوتے ہیں۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مدینہ میں صرف آٹھ سال ملے۔مگر آٹھ سال میں آپ نے سارا عرب فتح کر لیا۔ہمارا کام بے شک اس لحاظ سے مشکل ہے کہ ہم نے دل فتح کرنے ہیں اور دلوں کو فتح کرنے میں ذرا دیر لگتی ہے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی دل فتح کرنے میں دیر لگی تھی۔چنانچہ دیکھ لو جو مکہ والے مسلمان ہوئے وہ تیرہ سالہ تبلیغ کے بعد ہوئے تھے اور وہ بھی تھوڑے سے تھے۔لیکن فتح مکہ کے بعد لوگ بڑی کثرت سے اسلام میں داخل ہو گئے مگر وہ دس یا پندرہ یا پندرہ ہزار جتنے بھی داخل ہوئے اُن ساروں کا ایمان اتنی بھی قیمت نہیں رکھتا تھا جتنا ابو بکر کے ایمان کا ہزارواں حصہ رکھتا تھا۔سو ہمارا کام مشکل ہے دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ لوگوں کے دلوں کو کھول دے۔اس وقت یورپ اور امریکہ کے دل اسلام کی طرف مائل ہیں۔خدا تعالیٰ سے دعا کرو کہ وہ یورپ اور امریکہ کے لوگوں کے دل جلد سے جلد اسلام کی طرف مائل کرے اور ہم اپنی آنکھوں سے یہ دیکھ لیں کہ وہ ملک جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تردید میں لگے ہوئے ہیں وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیج رہے ہیں۔یہ اگر ہو جائے اور اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہمارے ہاتھوں سے ہو جائے اور اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہماری۔