انوارالعلوم (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 380 of 660

انوارالعلوم (جلد 24) — Page 380

انوار العلوم جلد 24 380 تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمدیہ کا بیان مولا نامر تضی احمد خاں میکنش نمائندہ مجلس عمل کی جرح کے جواب میں سوال: مسیلمہ بن الحبیب کے دعوی کے متعلق آپ کا کیا خیال ہے؟ جواب: اس کا دعویٰ جھوٹا تھا۔سوال: کیا وہ کلمہ پڑھتا تھا؟ جواب: نہیں۔سوال: کیا وہ مسلمان تھا؟ جواب: نہیں۔سوال: حقیقۃ الوحی کے صفحہ نمبر 124 پر لکھا ہوا ہے کہ: پھر ماسوائے اس کے کیا کسی مرتد کے ارتداد سے یہ نتیجہ نکل سکتا ہے کہ وہ سلسلہ جس میں سے یہ مرتد خارج ہوا حق نہیں ہے۔کیا ہمارے مخالف علماء کو خبر نہیں کہ کئی بد بخت حضرت موسیٰ کے زمانہ میں ان سے مرتد ہو گئے۔پھر کئی لوگ حضرت عیسی سے مرتد ہوئے اور پھر کئی بد بخت اور بد قسمت ہمارے نبی صلعم کے عہد میں آپ سے مرتد ہو گئے۔چنانچہ مسیلمہ کذاب بھی مرتدین میں سے ایک تھا۔“ کیا آپ کی رائے میں مسیلمہ مرتد تھا؟ جواب: ہاں۔جب میں نے کہا کہ وہ مسلمان نہیں تھا اس سے میری مراد یہ تھی کہ دعوی نبوت کے بعد وہ مسلمان نہیں رہا تھا۔سوال: کیا آپ نے اسود عنسی، سجاح نبیہ کا ذبہ ، طلیحہ اسدی کے حالات زندگی کا مطالعہ کیا ہے؟