انوارالعلوم (جلد 24) — Page 381
انوار العلوم جلد 24 381 تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمدیہ کا بیان جواب: ہاں۔سوال: کیا ان تمام اشخاص نے جن میں ایک عورت بھی تھی نبوت کا دعویٰ کیا تھا جس کے نتیجہ میں مسلمانوں نے ان کے خلاف جنگ کا اعلان کیا؟ جواب: نہیں۔صورت حال اس کے بالکل بر عکس ہے۔ان اشخاص نے جن میں سے ہر ایک نے دعویٰ نبوت کیا مسلمانوں پر حملے کئے جس پر مسلمانوں نے اس کے جواب میں ان کو شکست دی۔سوال: کیا حسب ذیل اشخاص نے وقتاً فوقتاً نبوت کا دعویٰ کیا تھا؟ (1) حارث دمشقی 685ء-705 ء نے خلیفہ عبد الملک کے زمانہ میں (2) مغیرہ بن سعید الا جلی 724ء -741ء (3) ابو منصور الا جلی 724ء -741ء (4) اسحاق الاخر اس المغربی 750ء -754ء (5) ابو عیسی اسحاق اصفہانی 754ء-775ء (6) علی محمد خارجی 869ء (7) حامين من الله ما عکاسی (8) محمود واحد گیلانی 1528ء-1586ء (9) محمد علی باب 1850ء جواب: محمد علی باب کے سوا دوسرے لوگوں کے متعلق وثوق کے ساتھ نہیں کہہ سکتا۔محمد علی باب نے اپنے آپ کو نبی نہیں کہا تھا بلکہ مہدی موعود کہا تھا۔سوال: آپ نے تشریعی اور غیر تشریعی نبی کا فرق تو بیان فرما دیا۔مہربانی کر کے ظلی نبی اور بروزی نبی کی بھی تعریف کر دیجئے۔جواب: ان اصطلاحات سے مراد یہ ہے کہ ایسا شخص جس کے متعلق ان اصطلاحات کا استعمال کیا جاتا ہے وہ خود بعض مخصوص صفات نہیں رکھتا بلکہ یہ صفات اس میں منعکس رنگ میں ظاہر ہوتی ہیں۔