انوارالعلوم (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 517 of 660

انوارالعلوم (جلد 24) — Page 517

انوار العلوم جلد 24 517 سال 1954ء کے اہم واقعات کر سکتے ہو مگر وہ تو لاکھوں میں سے کوئی شخص ہو گا۔اگر فرض کرو مجھے نو ہزار آدمی ملتا ہے تو اس میں سے آٹھ ہزار نو سوننانوے تو نیک اور مخلص اور محبت کرنے والا ضرور ہوتا ہے اس کے لئے اس قسم کی حرکتیں کرنے کی ضرورت کیا ہوئی۔لیکن کبھی باز نہیں آتے۔پھر مردوں نے تو کچھ نہ کچھ تنظیمیں کرلی ہیں مگر عورتوں میں بھی یہی ہوتا ہے۔مثلاً آج ہی میں نے یہاں آنا تھا تو میں نے ان سے کہا کہ مجھے کچھ تھوڑا سا وقت دے دینا تا کہ میں اس میں اپنے نوٹوں پر نظر ڈال لوں اور وہ پھر دماغ میں تازہ ہو جائیں تو مجھے کہا گیا کہ اچھا ایک گھنٹہ ملاقات ہو گی لیکن یہ نہیں سوچا کہ ایک گھنٹہ میں کتنی ملاقاتیں ہو سکتی ہیں۔مردوں میں اتنا ہے کہ انہوں نے اندازے کر لئے ہیں کہ ایک گھنٹہ میں اتنے آدمیوں کی ملاقات ہوتی ہے۔اگر وہ گھنٹہ کہیں گے تو ساتھ آدمی بھی بتا دیں گے کہ اتنا آدمی آئے گا مگر انہوں نے گھنٹہ کی ملاقات رکھ دی اور چھ گھنٹہ کی عور تیں جمع کر لیں۔پھر عورتوں بیچاریوں کے لئے اور بھی مشکل ہوتی ہے۔یعنی کچھ تو ایسی ہوتی ہیں کہ پردہ میں لپٹی لپٹائی آئیں اور یہ کہہ کے چلی گئیں کہ السّلامُ عَلَيْكُمْ ، دعا کے لئے آئی ہیں۔اور کچھ جیسے میں نے کہا ہے ہمارے گھروں میں پرانی آنے والی ہوتی ہیں جن کی گودیوں میں ہم پہلے تھے یا جنہوں نے ہم کو کھلایا ہوا تھا۔وہ تو کہتی ہیں کہ یہ ہماری جائیداد ہے ہم چھوڑیں گی نہیں۔تم اُن کو پکڑ پکڑ کے گھسیٹو بھی، کچھ بھی کر ووہ یہی کہتی چلی جائیں گی کہ "ذرا ٹھہر جاؤ اک گل کرنی ہے۔" غرض وہ اپنی ہی کہی جاتی ہیں تو ان کو بھی چاہئے کہ ان ساری باتوں کو سوچ کر آدمیوں کی بھی تقسیم کر لیں اور وقت بھی مقرر کر لیا کریں کہ اتنا وقت ہے اور اس میں اتنے آدمی مل سکتے ہیں۔پھر اتنے آدمیوں کو آنے دیں اور اس کے بعد والوں کے لئے دوسرا وقت مقرر کر دیں۔مگر باوجود سمجھانے کے ان میں ابھی یہ بات پیدا نہیں ہوئی۔پس میں پھر دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ اگر تم نے تربیت نہیں حاصل کرنی تو پھر اس لیکچر کی غرض ہی بیکار ہے۔اس میں تو یہی بتایا جائے گا اور بتایا جاتا ہے اور بڑی بات اور اہم بات اس میں یہی ہوتی ہے کہ ہماری جماعت کو اپنے اخلاق کس طرح زیادہ سے زیادہ ٹھیک کرنے چاہئیں اور کس طرح اپنی تنظیم کو زیادہ سے زیادہ درست کرنا چاہئے۔