انوارالعلوم (جلد 21) — Page 316
انوار العلوم جلد ۲۱ ۳۱۶ پاکستان کی ترقی اور اس کے استحکام کے سلسلہ میں زریں نصائح ذمہ داریوں کو ادا نہیں کیا تو گورنمنٹ پاکستان کیا کرے۔مثلاً آپ جب نماز نہیں پڑھنا چاہتے تو گورنمنٹ پاکستان کیا کرے۔کیا آپ یہ چاہتے ہیں کہ وہ پولیس مقرر کرے جو ڈنڈے کے زور سے آپ کو مسجدوں میں لے جایا کرے؟ اور اگر آپ سچے دل سے خود ہی نمازیں پڑھنا چاہتے ہیں تو اس میں گورنمنٹ پاکستان کے کسی قانون یا پولیس کی کیا ضرورت ہے۔اسی طرح اگر آپ حج نہیں کرنا چاہتے ، زکوۃ نہیں دینا چاہتے تو کیا آپ یہ چاہتے ہیں کہ گورنمنٹ آپ کو زبر دستی حج پر لے جائے اور زبر دستی آپ سے زکوۃ وصول کرے؟ آپ ان کاموں میں سے کوئی کام بھی نہیں کرتے مگر کہتے یہ ہیں کہ ہم اسلامی حکومت قائم کرنے کے خواہشمند ہیں۔یہ کتنے بڑے تمسخر کی بات ہے۔ذرا سوچئے۔یہی سوال جو اس وقت میں نے آپ لوگوں سے کیا تی ہے اگر اس کا یورپ اور امریکہ میں اشتہار دے دیا جائے کہ مسلمان نماز پڑھنا چاہتا ہے کوئی قانون اسے نماز پڑھنے سے نہیں روکتا۔ہر شہر بلکہ ہر بڑے شہر کے ہر محلہ میں مسجد موجود ہے مگر مسلمان کو شکایت ہے کہ گورنمنٹ مجبور کر کے اُس سے نماز کیوں نہیں پڑھاتی۔بتائیے وہ کیا کی کہیں گے کہ مسلمان بیوقوف ہیں یا یہ کہیں گے کہ اس میں گورنمنٹ کی غلطی ہے۔یہ لازمی بات ہے کہ اگر انہی لفظوں میں امریکہ میں اشتہار دے دیا جائے کہ پاکستان کے مسلمانوں پر نماز فرض ہے، پاکستان کے مسلمان پر نماز با جماعت فرض ہے، پاکستان کے مسلمان پر مسجد میں آ کر نماز پڑھنا فرض ہے، پاکستان کے مسلمان پر پانچ وقت مسجد میں آ کر نماز پڑھنا فرض ہے سوائے کی اس کے کہ اسے کوئی عذر ہو لیکن گورنمنٹ اتنی نالائق ہے کہ وہ مجبور کر کے پولیس کے ذریعہ اسے کی مسجد میں نہیں لاتی۔اگر امریکہ میں اس قسم کا پراپیگنڈہ کیا جائے تو یہ لازمی بات ہے کہ وہ مسلمانوں کو ہی بیوقوف سمجھیں گے ، گورنمنٹ پر کوئی الزام نہیں لگائیں گے۔یہ شور تو بالکل ایسا ہی ہے جیسے کہتے ہیں کہ دو شخص جنگل میں ایک درخت کے سایہ کے نیچے لیٹے ہوئے تھے کہ اُنہوں نے دور سے ایک سپاہی کو دیکھا جو چھٹی پر اپنے گھر جا رہا تھا۔ان میں سے ایک نے سپاہی کو زور زور سے آوازیں دینی شروع کیں کہ میاں سپاہی ! ذرا ادھر آنا ، میاں سپاہی ! ذرا ادھر آنا۔خدا کے لئے جلدی آنا ایک نہایت ضروری کام ہے۔وہ شریف آدمی تھا اُس نے خیال کیا کہ نہ معلوم کیسا ضروری کام ہے جس کے لئے مجھے بلا یا جا رہا ہے وہ رستہ کاٹ