انوارالعلوم (جلد 21) — Page 315
انوار العلوم جلد ۲۱ ۳۱۵ پاکستان کی ترقی اور اس کے استحکام کے سلسلہ میں زریں نصائح پڑھا کرتا ہوں۔تو دیکھئے کام کتنا آسان ہو جاتا ہے۔نہ نماز رہی، نہ روزہ رہا، نہ حج رہا ، نہ زکوۃ رہی۔چوری کیجئے ، ڈاکہ ڈالئے ، بُرائیاں کیجئے صرف دعائے گنج العرش پڑھ لیا کیجئے۔تو جب میں نے نمازوں کا ذکر کیا ہے تو آپ کا نفس آپ کو یہ دھوکا نہ دے کہ شاید اس سے ایک یا دو نمازیں پڑھنا مراد ہے بلکہ جب میں کہتا ہوں کہ مسلمان آیا نماز پڑھتے ہیں یا نہیں تو یہ اچھی طرح سمجھ لیجئے کہ میرے نزدیک نماز پڑھنا اس کو کہتے ہیں کہ دن رات میں پانچ دفعہ خدا اور اس کے رسول کے حکم کے مطابق با جماعت نماز ادا کی جائے اور تمام عمر مسلسل پڑھی جائے یہ نہیں کہ جمعۃ الوداع کے روز ایک دفعہ نماز پڑھ لی اور پھر ہمیشہ کے لئے چھٹی ہوگئی بلکہ اگر کوئی شخص سال بھر میں ایک نماز بھی چھوڑ دیتا ہے اگر وہ بھول جاتا ہے تو اور بات ہے لیکن اگر وہ دیدہ دانستہ پچاس سال میں ایک نماز بھی چھوڑ دیتا ہے تو وہ مسلمان نہیں رہتا۔پس آپ لوگ اپنے دوستوں اور اپنے ہمسایوں سے پوچھئے کہ جب سے پاکستان بنا ہے آیا مسلمان پہلے سے زیادہ نمازیں پڑھنے لگ گئے ہیں؟ اگر میری بیان کردہ تعریف کے مطابق پچپن فیصدی مسلمان آپ کو ایسے مل جائیں جو نماز باجماعت پڑھنے والے ہوں تو سمجھ لیجئے کہ ملک کی اکثریت اسلامی حکومت قائم کرنے کے حق میں ہے اور اگر نہ ملیں تو پھر اخبارات میں جو شور مچایا جا تا ہے وہ محض ایک خیالی چیز بن جاتی ہے۔اسی طرح حج اور زکوۃ کو لے لیجئے۔روزے کا میں ذکر نہیں کرتا اس لئے کہ ہمارے ملک میں روزہ مقابلہ کے طور پر رکھا جاتا ہے ج یعنی قرآن نے تو یہ کہا ہے کہ بیمار روزہ نہ رکھے ، مسافر روزہ نہ رکھے مگر ہمارے ملک میں بیمار بھی روزہ رکھ لیتا ہے اور مسافر بھی روزہ رکھ لیتا ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ اس بارہ میں بھی لوگوں کو اسلامی مسائل سے آگاہ کیا جائے۔لیکن بہر حال روزہ رکھنے کی ہمارے ملک کے لوگوں کو عام طور پر عادت ہے اس لئے میں روزے کا ذکر نہیں کرتا لیکن حج کو لے لو تو غریب حج کو جائیں گے مگر امیر نہیں جائیں گے۔یہاں سرگودھا میں تین چار ہزار بڑے بڑے امراء ہوں گے مگر ان میں سے صرف پانچ دس نے حج کیا ہوگا لیکن غریب لوگ جو بھو کے مرتے ہیں اور جن پر حج فرض نہیں وہ حج کرتے چلے جاتے ہیں۔اب سوال یہ ہے کہ پاکستان بننے سے جو ذمہ داریاں پ لوگوں پر عائد ہوتی تھیں کیا آپ نے ان ذمہ داریوں کو ادا کر دیا ہے؟ اگر آپ نے ان