انوارالعلوم (جلد 21) — Page 317
انوار العلوم جلد ۲۱ ۳۱۷ پاکستان کی ترقی اور اس کے استحکام کے سلسلہ میں زریں نصائح کر ان کی طرف جلدی جلدی آیا اور پوچھا کہ بتائیے کیا کام ہے؟ جس نے آواز میں دی تھیں وہ کی کہنے لگا میاں سپاہی ! میں نے تمہیں اس لئے بلایا ہے کہ یہ بیر جو میرے سینے پر پڑا ہوا ہے اسے اُٹھا کر ذرا میرے منہ میں ڈال دینا۔سپاہی کو غصہ آیا کہ یہ عجیب آدمی ہے اس نے میرا سفر بھی خراب کیا اور کام بھی یہ بتایا کہ بیر میری چھاتی پر سے اُٹھا کر منہ میں ڈال دیا جائے۔چنانچہ سپاہی نے اُسے گالیاں دینی شروع کر دیں کہ تیرے ہاتھ ٹوٹے ہوئے تو نہیں۔تیرے ہاتھ سلامت ہیں اور تو آسانی سے بیر اُٹھا کر منہ میں ڈال سکتا تھا تو نے مجھے کیوں بلایا اور میرے سفر کو خراب کیوں کیا ؟ جب اس نے بہت ملامت کی تو دوسرا شخص جو پاس ہی لیٹا ہوا تھا کہنے لگا جی میاں سپاہی ! جانے بھی دو یہ تو بالکل معذور آدمی ہے۔ارے میاں ساری رات کتا میرا منہ چاہتا رہا مگر اس کمبخت سے اتنا بھی نہ ہو سکا کہ اسے شیت ہی کر دیتا۔سپاہی چپ کر کے چلا گیا کہ یہ تو نہ دونوں ایک دوسرے سے بڑھے ہوئے ہیں۔اسی قسم کا شور آجکل اخبار میں نظر آتا ہے۔جو اخبار اُٹھاؤ اُس میں یہی نظر آتا ہے کہ مملکت پاکستان اسلامی حکومت قائم کرنے کے لئے کچھ نہیں کرتی۔آپ خود ہی غور کریں اور سوچیں کہ کیا چیز ہے جو اس حکومت کے قائم کرنے میں روک ہے۔اگر آپ نماز پڑھیں تو کون آپ کو نماز پڑھنے سے روکتا ہے؟ اگر آپ روزہ رکھیں تو کون آپ کو روزہ رکھنے سے روکتا ہے؟ اگر آپ حج کریں تو کون آپ کو حج کرنے سے روکتا ہے؟ پاکستان آپ نے اسلامی حکومت بنانے کے لئے مانگا تھا اور پاکستان آپ کو مل گیا مگر جو چیز آپ کے اختیار میں ہے وہ آپ نہیں کر رہے اور الزام حکومت کو دے رہے ہیں۔میں تو سمجھتا ہوں کہ یہ شور محض اس لئے ہے کہ اب کے یہ لوگ شرمندہ ہو رہے ہیں کہ ہم نے پاکستان مانگا تھا اسلام کے لئے مگر ہم اسلام پر عمل نہیں کر رہے۔ہمارا نفس ٹیڑھا ہے ، ہمارا نفس غافل اور ی ست ہے لیکن ہم لوگوں کو شرمندہ بھی نہیں ہونا چاہیے۔اگر ہندو اور سکھ ہم سے ملیں گے اور وہ پوچھیں گے کہ کیا پاکستان لے کر تم نے اسلامی حکومت قائم کر لی تو ہم انہیں کہیں گے کہ ہم تو حکومت کو گالیاں دیتے رہتے ہیں حکومت ہی کچھ ایسی نالائق ہے کہ وہ اسلامی قانون نافذ نہیں کرتی مگر کیا کوئی عقلمند تمہاری اس بات کو مان لے گا ؟ وہ کہے گا تمہیں کونسا قانون مجبور کرتا ہے کہ تم نماز نہ پڑھو، کونسا قانون مجبور کرتا ہے کہ تم روزے نہ رکھو، کونسا قانون تمہیں کہتا ہے کہ تم