انوارالعلوم (جلد 21) — Page xxviii
انوار العلوم جلد ۲۱ رکھوانے کی تلقین فرمائی۔۲۳ تعارف کتب آپ نے بار بار ربوہ آنے کی نصیحت فرمائی۔احباب جماعت کے بار بار مرکز میں آنے سے مشکلات کے حل میں مدد ملے گی۔دفاتر میں کام کریں۔اس کی تعمیر میں حصہ لیں۔اپنے بچوں کو تعلیم دلائیں۔اجتماعی عبادات سے فائدہ اُٹھا ئیں۔اس طرح جماعت مضبوط ہو گی۔اسی طرح آپ نے ہندوستان سے ہجرت کر کے آنے والے لوگوں کو فرمایا:۔مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پچھلی دفعہ بھی اور اس دفعہ بھی میں نے دیکھا ہے کہ ان کے چہروں پر ایک افسردگی سی طاری ہے۔میں نہیں سمجھتا کہ ایسا کیوں ہے؟ دوسرے لوگ مایوس رہیں تو رہیں ہمارا تو ایک زندہ خدا ہے۔ہمارے لئے مایوسی اور افسردگی کی کوئی وجہ نہیں ہو سکتی بلکہ مومن تو ہزا ر بھٹیوں سے بھی گزر کر پھر بھی خوش رہتا ہے۔“ پس میں مہاجرین سے کہتا ہوں کہ تم اپنی اُمنگوں اور امیدوں کو بڑھاؤ اور یہ بات مت بھولو کہ خدا تعالیٰ نے تم سے ابھی بہت کچھ کام لینے ہیں۔جتنا بیج تم ڈالا کرتے ہو تمہیں اتنی ہی کھیتی ملتی ہے۔مگر میں خدا تعالیٰ کو گواہ رکھ کر کہتا ہوں کہ تمہارا جو کچھ نقصان ہوا ہے اُس سے بہت زیادہ تمہیں خدا تعالیٰ کی طرف سے ملے گا۔“ اسی طرح آپ نے احباب جماعت کو قادیان کی حفاظت کے لئے جو چندہ کے وعدہ جات کئے تھے اُن کی ادائیگی کی طرف توجہ دلائی۔(۱۹) اسلام اور ملکیت زمین پاکستان میں کمیونسٹ تحریک نے مختلف سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ملکر یہ آواز بلند کرنا شروع کی کہ ملکیت زمین کے بارے میں ہمارے ملک میں اصلاح کی ضرورت ہے مگر جو اصلاح تجویز کی اگر چہ وہ تفصیلاً وہی تھی جو کمیونزم نے تجویز کی ہے لیکن اس کا نام