انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 185 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 185

انوار العلوم جلد ۲۱ ۱۸۵ قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر قبلہ رخ کر کے بِسمِ اللهِ اللهُ اَكْبَر کہہ کر نہایت اُستادی سے ذبح کرتے ہیں مگر اتنے میں دشمن ہمارے ہیں نہیں آدمی مار دیتا ہے انہیں رو کئے بھلا یہ بھی کوئی اُستا دی ہے۔ابھی وہ یہی باتیں کر رہے تھے کہ فوج آ پہنچی اور بادشاہ قید ہو گیا۔غرض کوئی کام بے سکیم کے نہیں ہو سکتا۔اگر بے سکیم ہوسکتا تو پھر قصابوں کے بعد ملک میں کسی فوج کی کیا ضرورت تھی۔وقت آتا تو تمام قصاب نیشنل گارڈ ، ہوم گارڈ اور فوج میں بھرتی کر لئے جاتے۔کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ اس طرح ملک کی حفاظت ہو جائے گی ؟ تم یقینا یہی کہو گے کہ اس طرح ملک کی حفاظت نہیں ہو سکتی۔اس لئے کہ قصاب لڑائی کے فن سے واقف نہیں۔جب تک کوئی لڑائی کے فن سے واقف نہ ہو وہ لڑائی میں مفید ثابت نہیں ہوسکتا۔اس لئے خواہ کچھ بھی ہو پاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ ملک و ملت کی کی حفاظت کے لئے فوج میں بھرتی ہوں اور اس طرح اپنے ملک کی حفاظت کا صحیح طریق سیکھیں۔میں آپ لوگوں کو سمجھانے کے لئے ایک اور مثال بھی دے دیتا ہوں۔کہتے ہیں کوئی پٹھان تھا اُس نے اپنی مونچھیں اونچی کر لیں اور اعلان کر دیا کہ میرے سوا کسی اور کو مونچھیں اونچی کرنے کا حق حاصل نہیں۔اگر کسی نے مونچھیں اونچی کیں تو میں اُس کی گردن اُڑا دوں گا۔شہر والوں نے اپنی مونچھیں نیچی کر لیں اور وہ پٹھان جس کسی کی مونچھیں اونچی دیکھ لیتا وہ اُس کے کان پکڑ لیتا اور دوسرا شخص کہتا نہیں خانصاحب غلطی ہو گئی اور اپنی مونچھیں نیچی کر لیتا۔سب شہر والے تنگ آگئے اُنہوں نے اُس پٹھان کو سمجھانے کی کوشش کی مگر وہ نہ مانا اور اس بات پر مصر رہا کہ مونچھیں اونچی کرانے کا اُس کے سوا اور کسی کو حق حاصل نہیں۔شہر میں کوئی غریب امن پسند آدمی تھا ، وہ عقلمند تھا جب اُس نے دیکھا کہ شہر والوں کو اس پٹھان نے تنگ کیا ہوا ہے تو اُس نے بھی مونچھیں رکھ لیں۔وہ سارا دن گھر بیٹھا رہتا اور مونچھوں پر تیل ملتا رہتا۔جب اُس کی مونچھیں بڑی ہو گئیں تو اُس نے تلوار نکالی اور باہر نکل کر بازار میں ٹہلنا شروع کر دیا۔اتنے میں وہ خانصاحب آئے اور جب اُسے دیکھا کہ اُس نے مونچھیں اونچی کی ہوئی ہیں تو تلوار نکال لی اور کہا ہمارے ہوا مونچھیں اونچی رکھنے کا کسی کو حق حاصل نہیں۔اُس آدمی نے کہا کیا تم نے کی مونچھیں رجسٹر ڈ کروا رکھی ہیں؟ تم کون ہوتے ہو او نچی مونچھیں رکھنے والے؟ اُس پٹھان نے کہا ہم نے اعلان کیا ہوا ہے کہ ہمارے سوا کسی اور کو اونچی مونچھیں رکھنے کا حق حاصل نہیں اور جو