انوارالعلوم (جلد 21) — Page 318
انوار العلوم جلد ۲۱ ۳۱۸ پاکستان کی ترقی اور اس کے استحکام کے سلسلہ میں زریں نصائح گالیاں دو اور گند بکتے رہو ، کونسا قانون تمہیں کہتا ہے کہ تم سینما کے گندے گیت بازاروں میں گاتے پھرو، کونسا قانون تمہیں کہتا ہے کہ عورتوں اور مردوں کی بوسہ بازی تم سینما میں جا کر دیکھو، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہتے ہیں تم ایسا مت کرو، اسلام کہتا ہے تم ایسا مت کرو پھر کونسی چیز ہے جو تمہیں مجبور کرتی ہے کہ تم ایسا کرو۔یقیناً یہ آپ کے نفس کا بہانہ ہے کہ حکومت اس کے متعلق کوئی قانون نافذ نہیں کرتی۔میں کہتا ہوں اگر آپ نے یہی کچھ کرنا تھا تو پھر آپ نے پاکستان کیوں مانگا تھا ؟ آپ کہتے ہیں ہم نے پاکستان اسلام کے لئے مانگا تھا اور اسلام کے لئے پاکستان آپ کو مل گیا اب کونسی چیز ہے جو اسلامی احکام پر عمل کرنے میں مانع ہے۔اگر ی یہ کہو کہ حکومت نماز کے لئے چھٹی نہیں دیتی تو یہ بھی غلطی ہے حکومت نے نماز کے لئے چھٹیاں دینی بھی شروع کر دی ہیں۔چنانچہ لاہور کے متعلق میرا تجربہ ہے کہ وہاں ہماری جماعت کے آدمی جو سرکاری دفاتر میں کام کرتے ہیں با قاعدہ نماز جمعہ کے لئے آتے ہیں اور اس طرح یہ چھوٹی سی روک بھی گورنمنٹ نے دُور کر دی ہے۔پھر کیا تمام مسلمان با قاعدگی کے ساتھ نماز جمعہ میں شامل ہوتے ہیں؟ میں نہیں جانتا کیوں؟ مگر بہر حال ہماری لاہور کی جماعت نے آجکل جمعہ کا وقت دو سے ساڑھے تین بجے تک مقرر کیا ہوا ہے۔جمعہ کے متعلق اکثر علماء کا یہ خیال ہے کہ باقی نمازیں تو زوال کے بعد ہوتی ہیں لیکن جمعہ کے متعلق یہ استنشی ہے کہ جب اشراق کا وقت آ جائے یعنی نو دس بج جائیں تو اُس وقت جمعہ پڑھ لینا جائز ہوتا ہے مگر شاید دفتروں کی وجہ سے یا کسی اور وجہ سے لاہور میں دو بجے جمعہ کی نماز ہوتی ہے۔میں بعض دفعہ جمعہ کی نماز کے لئے ڈیڑھ بجے بھی آیا ہوں ، بعض دفعہ پونے دو بجے بھی آیا ہوں، بعض دفعہ دو بجے بھی آیا ہوں مگر میں نے ہمیشہ دیکھا کہ اُس وقت بھی سارے مسلمان دکاندار سو دا فروخت کر رہے ہوتے ہیں اور گاہک سو دا خرید رہے ہوتے ہیں۔میں حیران ہوں کہ گورنمنٹ سے تو یہ کہا جاتا ہے کہ تم کی اسلامی قانون جاری نہیں کرتے مگر جو قانون جاری کرنا مسلمانوں کے اپنے اختیار میں ہے اس کی کو جاری کرنے کیلئے وہ تیار نہیں ہوتے۔اسلام کہتا ہے يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِي للصلوةِ مِن يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوا إلى ذكر الله وَذَرُوا البيع " اے مسلمانو! جب نماز جمعہ کی اذان ہو جائے تو اپنے سارے کام کاج چھوڑ دو اور جمعہ کی نماز کے لئے مساجد