انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 319 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 319

انوار العلوم جلد ۲۱ ۳۱۹ پاکستان کی ترقی اور اس کے استحکام کے سلسلہ میں زریں نصائح کی طرف چل پڑو۔مسلمان کا شہر جمعہ کے وقت ایسا معلوم ہونا چاہیے جیسے قبرستان ،سوائے گھر کی عورتوں اور بچوں اور بیماروں کے اور سوائے پولیس کے جس کا کام شہر کی نگرانی کرنا ہو اور کوئی شخص شہر میں چلتا پھرتا نظر نہیں آنا چاہیے۔مگر یہ پولیس بھی محدود ہونی چاہیے زیادہ سے زیادہ پولیس کے دسویں حصہ کو پہرہ دینا چاہیے باقی ہر ایک شخص کو خواہ وہ ڈی سی ہو، سپر نٹنڈنٹ پولیس ہو، انسپکٹر پولیس ہو، سب انسپکٹر پولیس ہو مسجد میں نماز کے لئے حاضر ہونا چاہیے لیکن ہمارے ملک میں اس رنگ میں کہاں نماز پڑھی جاتی ہے۔پس سوچو اور غور کرو کہ آخر دنیا کیا کہے گی دنیا یہی کہے گی کہ تم نے اسلام کے نام پر صرف اپنے عہدوں کے لئے پاکستان مانگا تھا ورنہ اگر تم نے پاکستان محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے مانگا ہوتا ، اگر تم نے پاکستان خدا تعالیٰ کے لئے مانگا ہوتا تو خدا تعالیٰ کے گھر آج آباد کیوں کی نہ ہوتے۔خدا تعالیٰ کے رسول کے نام کے لئے تم اپنے وقت کیوں نہ صرف کرتے۔میں کہتا ہوں سوچئے اور غور کیجئے اگر میں نے جو کچھ کہا ہے کہ آپ لوگوں نے اسلام کے لئے پاکستان کی مانگا تھا یہ غلط ہے تو مجھے اس سے آگاہ کیجئے ، اگر میں نے جو کچھ کہا ہے مسلمان اب بھی نمازیں نہیں پڑھتے یہ غلط ہے تو مجھے اس سے آگاہ کیجئے ، میں اپنی غلطی کا اعتراف کروں گا اور مجھے خوشی کی ہوگی اگر حقیقت بر عکس ہو۔بھلا میرے لئے اس سے زیادہ خوشی کی بات اور کیا ہوسکتی ہے کہ مجھے معلوم ہو جائے کہ مسلمان واقعہ میں مسلمان بن گیا ہے، وہ نماز پڑھنے لگ گیا ہے، وہ روزہ رکھنے لگ گیا ہے ، وہ حج کرنے لگ گیا ہے، وہ زکوۃ دینے لگ گیا ہے مگر یہ ساری چیزیں ایسی تی چیزیں ہیں جو مجھے نظر نہیں آتیں۔ممکن ہے کچھ لوگ کہیں کہ چونکہ تم ایک اقلیت سے تعلق رکھتے ہو اس لئے تمہیں ہم سے بغض ہے مگر واقعہ یہ ہے کہ میرے دل میں آپ لوگوں کی بہت زیادہ محبت ہے ، میرے دل میں آپ لوگوں کی بہت بڑی ہمدردی ہے، میرے دل میں آپ لوگوں کی بہت بڑی خیر خواہی ہے آپ نہیں مانیں گے مگر واقعہ یہ ہے کہ آپ کے ماں باپ کو بھی آپ سے وہ محبت نہیں جو مجھے آپ سے ہے اور یہ میرا دعویٰ ہے لیکن میں مان لیتا ہوں کہ ممکن ہے اس تجھ بات میں مجھے کوئی غلط فہمی ہوتی ہو اس لئے میں کہتا ہوں کہ اس وقت تو نہیں بعد میں آپ مجھے لکھ دیجئے کہ آپ نے اپنی تقریر میں مسلمانوں کے متعلق جو کچھ کہا تھا وہ غلط تھا اب سارے