انوارالعلوم (جلد 21) — Page 135
انوار العلوم جلد ۲۱ ۱۳۵ ربوہ میں پہلے جلسہ سالانہ کے موقع پر افتتاحی تقریر توحید کے قیام کے لئے کھڑے رہتے ہیں اور اس کی فرمانبرداری میں اپنی ساری زندگی بہ کرتے ہیں یا ان لوگوں کے لئے جو رکوع اور سجود کرتے ہیں۔یہ چیز ہے جو مقام ابراہیم ہے اور جس کو قائم کرنے کا اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے۔فرماتا ہے ہماری نصیحت یہی ہے کہ دنیا کے گوشے گوشے میں خانہ کعبہ کی نقلیں بنی چاہئیں اور دنیا کے کونے کونے میں تمہیں اس کے ظل قائم کرنے چاہئیں اس کے بغیر دین حق کی کامل اشاعت کبھی نہیں ہوسکتی۔( حضور نے فرمایا:۔) میں ایک دفعہ اس دعا کو پڑھ جاؤں گا۔اس کے بعد پھر دوبارہ پڑھوں گا تمام عورتیں اور مرد میری اتباع کریں۔( اس ارشاد کے بعد حضور نے جس رنگ میں تلاوت فرمائی اور جس طرح بعض دعاؤں کا بار بار تکرار فرمایا اُس کو ملحوظ رکھتے ہوئے یہ اڈ عیہ درج ذیل کی جاتی ہیں ) واذ قال إبرهم رَبِّ اجْعَل هذا بلدًا - رَبِّ اجْعَل هذا بلدًا أَمِنَّا وَارْزُق أَهْلَهُ مِنَ الثَّمَرتِ وارْزُقُ أَهْلَهُ مِنَ الثَّمَاتِ وَارْزُقُ أَهْلَهُ مِنَ الثَّمَرتِ ربَّنَا تَقبل منا، إنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ رَبَّنَا تَقبل منا، إنَّكَ أنتَ السَّمِيعُ العَلِيمُ ربنا تقبل منا ، انك انت السّمِيعُ العَلِيمُ ربَّنَا تَقبل منا ، اِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ رَبَّنَا تَقبل منا ، إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ ربَّنا تقبل منا ، إنّكَ أنتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ ربَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْن لك ( حضور نے فرمایا:) یہاں مسلمین سے گو حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل مراد ہیں مگر دعا مانگتے ہوئے مسلمین سے ہر شخص میاں بیوی بھی مراد لے سکتا ہے۔